کتاب: نجات یافتہ کون - صفحہ 245
اور اپنے مخالفین پر غالب رہے گا حتی کہ ان میں سے آخری گروہ مسیح دجال کے ساتھ قتال کرے گا۔ ‘‘ و…جناب جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما کی حدیث درج ذیل الفاظ کے ساتھ: (( لَا تَزَا لُ طَا ئِفَۃٌ مِنْ أُمَّتِیْ یُقَاتِلُوْ نَ عَلَی الْحَقِّ اِلیٰ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ، قَالَ : فَیَنْزِ لُ عِیْسَی بنُ مَرْیَمَ فَیَقُوْلُ أَمِیْرُھَمْ : تَعَالَ صَلِّ لَنَا ، فَیَقُوْلُ : لَا اِنَّ بَعْضَکُمْ عَلیٰ بَعْضٍ أَمِیْرٌ؛ تکْرِمَۃَ اللّٰہِ عزَّ وجلَّ لِھٰذِہِ الْأُمَّۃِ۔)) [1] ’’ میری امت میں سے ہمیشہ ایک گروہ قیامت تک حق پر قتال کرتا رہے گا۔ پھر عیسیٰ بن مریم علیہما السلام نازل ہوں گے تو ان کا امیر کہے گا ، آئیے ہمیں نماز پڑھائیے۔ عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں گے: نہیں ، تم میں سے ہی کوئی دوسروں پر امیر ہوسکتا ہے کیونکہ اللہ عزو جل نے اس امت کو یہ اعزاز بخشا ہے۔ ‘‘ ز…سیّدنا سلمہ بن نفیل رضی اللہ عنہ کی حدیث درج ذیل الفاظ کے ساتھ: (( اٰلآنَ جَا ئَ الْقِتَالُ؛ لَا تََزَالُ طَائِفَۃٌ مِنْ أُمَّتِیْ ظَاھِرِیْنَ عَلَی النَّاسِ یَرْفَعُ اللّٰہُ قُلُوْ بَ أَقْوَمٍ فَیُقَاتِلُوْنَ وَیَرْزُقُھُمْ اللّٰہُ عزَّوَجلَّ وَھُمْ عَلیٰ ذٰلِکَ، أَلاَ اِنَّا عقرَ دَارِ المُؤمِنِیْنَ بِالشَّامِ، وَالْخَیْلُ مَعْقودٌ فِی نَوَاصِیْھَا الْخَیْرُ اِلیٰ یَوْمِ الْقِیَامَۃِ۔)) [2] ’’ اب قتال کا وقت آن پہنچا ہے۔ ہمیشہ میری امت میں سے ایک گروہ لوگوں پر غالب رہے گا۔ اللہ تعالیٰ قوموں کے حوصلے بلند کرے گااوروہ (مسلمانوں سے مل کر) قتال کریں گے اللہ تعالیٰ انہیں (مسلمانوں کو) رزق دے گا اور وہ اسی حالت پر ہوں گے۔ خبردار! اہل ایمان کا مرکز شام ہے اور گھوڑوں کی پیشانیوں
[1] اخرجہ مسلم (۲/ ۱۹۳۔ ۱۹۳۔نووی) [2] صحیح علی شرط مسلم۔