کتاب: نجات یافتہ کون - صفحہ 244
(( لَا یَزالُ نَا سُٗ مِنْ أّمَّتِیْ ظَاھِرِیْنَ حَتَّی یَأتِیَھُمْ أَمْرُاللّٰہِ وَھُمْ کَذٰلِکَ۔)) [1] ’’ میری امت میں سے کچھ لوگ ہمیشہ غالب رہیں گے حتیٰ کہ ان کو موت آجائے گی، لیکن وہ اسی حالت میں ہوں گے۔ ‘‘ ج…درج ذیل الفاظ کے ساتھ سیّدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی حدیث: (( لَا تَزَالُ طَائِفَۃٌ مِنْ أُمَّتِیْ ظَاھِرِیْنَ عَلَی الْحَقِّ حَتّٰی تَقُوْمَ السَّاعَۃُ۔)) [2] ’’میری امت میں سے ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم رہے گا حتیٰ کہ قیامت قائم ہوجائے گا۔ ‘‘ د…جناب ثوبان رضی اللہ عنہ کی حدیث کے الفاظ یہ ہیں : (( لَا تَزَالُ طَا ئِفَۃٌ مِنْ أُمَّتِیْ ظَا ھِرِیْنَ عَلَی الْحَقِّ لَا یَضُرُّھُمْ مَنْ خَذَلَھُمْ حَتَّیٰ یَأتِیَ أمْرُ اللّٰہِ وَھُمْ کَذٰلِکَ۔)) [3] ’’ میری امت میں سے ایک گروہ ہمیشہ حق پر قائم رہے گا، جو انہیں رسوا کرنے کی کوشش کرے گا، انہیں کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے گا۔ حتیٰ کہ اللہ کافیصلہ آجائے اور وہ اسی طرح ہوں گے۔ ‘‘ ھ…حضرت عمران بن حصین رحمہ اللہ کی حدیث درج ذیل الفاظ کے ساتھ : (( لَا تَزَالُ طَائِفَۃٌ مِنْ أُمَّتِيْ یُقَاتِلُوْنَ عَلَی الْحَقِّ ظَاہِرِیْنَ عَلیٰ مَنْ نَاوَأَہُمْ حَتّٰی یُقَاتِلَ أَخِرُہُمْ الْمَسِیْحَ الدَّجَّالَ۔ )) [4] ’’ ہمیشہ میری امت میں سے ایک گروہ قیامت تک حق کے لیے قتال کرتا رہے گا
[1] مفتق علیہ۔ [2] شیخین کی شرط پر صحیح ہے جیسا کہ میں نے مذکورہ حوالے میں وضاحت کی ہے۔ [3] اخرجہ مسلم (۳/ ۶۵۔نووی) [4] صحیح کما بینتہ في المصدر السابق (۵)۔