کتاب: نجات یافتہ کون - صفحہ 226
ہے تاکہ وہ ایسی جماعت المسلمین کی تشکیل کی راہ میں تیزی سے آگے بڑھ سکیں جو تمام مسلمانوں کے درمیان محبت پیدا کر دے۔ ٭ …اسلام کے لیے کام کرنے والے تمام لوگوں کا نقطۂ اتحاد اور جماعت المسلمین کی تشکیل کے لیے جمع ہونے کی بنیاد ،خالص خیر کا ہی مرحلہ ہے ۔یہ وہ راہ ہے جس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کار بند تھے۔ میں اللہ سے دعا کرتا ہوں کہ وہ مخلص لوگوں کو ایسی جماعت المسلمین تشکیل دینے کی توفیق عطا فرمائے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم کے نقش قدم پر چلنے والی ہو۔ تاکہ اسلامی ریاست کا جھنڈا پھر سے لہرانے لگے اور اس دن مومن اللہ تعالیٰ کی مدد کے ساتھ خوش ہوں گے۔ اللہ نیکوکاروں کی سر پرستی ضرور فرماتا ہے۔ صرف منہج سلف کی پیروی ہی اس خواب کو شرمندہ تعبیر کر سکتی ہے۔ ****