کتاب: نجات یافتہ کون - صفحہ 161
کرتا ہے کہ مجھے اس توحید والی گندگی سے نکال دے اور پھر وحدت الوجود کے سمندر میں مجھے غرق کردے، تاکہ میں اپنے معبود کو ہر چیز میں دیکھ سکوں ۔ استغفراللہ۔ کیا اس سے بڑا بھی کوئی خبیث نظریہ ہوگا؟ اس مذہب کے گرو نے یہ بھی کہا ہے: وَمَا الْکَلْبُ وَالْخِنْزِیْرُ اِلاَّ آلِہَتُنَا وَمَا اللّٰہُ اِلاَّ رَاہِبٌ فِیْ کَنِیْسَۃٍ ’’ ہر کتا اور خنزیر ہمارا معبود ہے، اللہ تو گرجے میں راہب بن کر رہتا ہے۔ ‘‘ عیسائیوں نے عیسیٰ علیہ السلام کو اللہ کا بیٹا بنا کر شرک کیا اور ان ظالموں نے ساری مخلوق کو اللہ کا شریک بنادیا۔ اللہ ان کے شرک سے اعلیٰ و ارفع ہے۔ (۸) … اے مسلمان بھائی ان بدعتی دُرودوں سے بچو۔ [1] یہ تو تمھیں شرک میں ملوث کردیں گے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت شدہ دُرود پر قائم ہوجاؤ، کیوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنی خواہش سے کلام نہیں کرتے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی میں ہی نجات ہے۔ آپ کی مخالفت سے عمل مردود ہوجاتا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَیْسَ عَلَیْہِ اَمْرُنَا فَہُوَ رَدٌّ۔ )) [2] ’’ جس نے ایسا عمل کیا جس پر ہمارا حکم نہیں وہ ردّ کردیا گیا۔ ‘‘
[1] ہمارے یہاں خودساختہ دُرودوں کی کمی نہیں ۔ کہیں دُرود ماہی ہے اور کہیں درود تاج۔ ایک جگہ میں نے اسٹیکر پڑھا کہ جس نے یہ دُرود پڑھا اس کے اسی (۸۰) سال کے گناہ معاف ہوجائیں گے !! ایک دُرود میڈ اِن فیصل آباد ہے جس کو ہر جمعہ کے دن بعد از نمازِ جمعہ لوگ اکٹھے ہو کر اسپیکر میں پڑھتے ہیں ۔ مصطفی جان رحمت پہ لاکھوں سلام۔ شمع بزم رحمت پہ لاکھوں سلام۔ پھر اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شان بڑھا کر اللہ کے ساتھ ملائی جاتی ہے۔ اور بسااوقات اللہ تعالیٰ سے بھی بڑھا دی جاتی ہے۔ اس طرح کے سب دُرود من گھڑت ہیں اور ان کے فضائل بھی خود ساختہ ہوتے ہیں ۔ جاہل ملاؤں کی طرف سے اللہ کے دین میں اضافہ کیا گیا ہے۔ (مترجم) [2] صحیح مسلم: ۱۱/ ۴۰۱، کتاب الاقضیۃ، باب نَقْضِ الاَحْکَامِ الْبَاطِلَۃِ وَرَدِّ مُحْدَثَاتِ الاُمُورِ۔