کتاب: نجات یافتہ کون - صفحہ 141
(۲۳) حسد، کینہ اور غصے کو ترک کرنا۔ (ب) … اعمالِ لسان: زبان کے اعمال سات خصلتوں پر مشتمل ہیں : (۱) کلمہ شہادت (( أَشْہَدُ أَنْ لاَّ إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ وَأَشْہَدُ أَنَّ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ۔)) پڑھنا۔ (۲) قرآن کی تلاوت۔ (۳) دینی علم سیکھنا اور سکھانا۔ (۴) دُعا کرنا۔ (۵) ذکر کرنا۔ (۶) تسبیح کرنا۔ (۷) اور لغویات سے بچنا۔ (ج) … بدن کے اعمال: یہ اڑتیس اعمال ہیں ، جن کو ہم تین مجموعات پر تقسیم کرتے ہیں ۔ الف: وہ خصائل جو ہر شخص سے متعلق ہیں ۔ اور یہ پندرہ ہیں : (۱) حکمی اور حسی اعتبار سے پاکیزگی حاصل کرنا اور اس میں نجاستوں سے پرہیز، سترپوشی شامل ہے۔ (۲) فرضی و نفلی نماز۔ (۳) زکوٰۃ۔ (۴) غلام آزاد کرنا۔ (۵) سخاوت کرنا اور اس میں کھانا کھلانا بھی شامل ہے۔ (۶) مہمان نوازی کرنا۔ (۷) فرضی و نفلی روزے۔ (۸) اعتکاف۔ ـ(۹) لیلتہ القدر کی تلاش۔ (۱۰) حج و عمرہ۔ (۱۱) طواف۔ (۱۲) دین بچانے کے لیے فرار ہونا اور اسی میں دارِ شرک سے دارِ ایمان کی طرف ہجرت بھی شامل ہے۔ (۱۳) نذر پوری کرنا۔ (۱۴) قسم اُٹھاتے وقت سوچنا کہ قسم صرف ضرورت کے وقت کھائے۔ (۱۵) کفارات ادا کرنا۔ جیسے قسم کا کفارہ اور رمضان کے دنوں میں بیوی کے پاس جانے کا