کتاب: نجات یافتہ کون - صفحہ 140
(الف) … دل کے اعمال: اعمالِ دل سے مراد عقائد اور نیت ہے اور یہ چوبیس صفات ہیں : (۱) اللہ پر ایمان۔ اس میں شامل ہے اللہ کی ذات و صفات پر ایمان، اس کی توحید کہ: ﴿ لَیْسَ کَمِثْلِہِ شَیْئٌ وَہُوَ السَّمِیعُ الْبَصِیرُ o﴾ [الشوریٰ:۱۱] ’’ اس جیسا کوئی نہیں اور وہ خوب سننے والا خوب دیکھنے والا ہے۔ ‘‘ اور یہ عقیدہ کہ اس کے سوا ہر چیز کو فنا ہے۔ (۲) فرشتوں پر ایمان۔ (۳) اللہ کی کتب پر ایمان۔ (۴) اللہ کے رسولوں پر ایمان۔ (۵) اچھی بری تقدیر پر ایمان۔ (۶) آخرت پر ایمان اور قبر کا امتحان، جزاء و سزا، دوبارہ اُٹھنا، حساب ترازو، پل صراط اور جنت و جہنم شامل ہے۔ (۷) اللہ کی محبت۔ (۸) اللہ کے لیے لوگوں سے محبت۔ (۹) اللہ کے لیے بغض۔ (۱۰) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور آپ کی تعظیم کا عقیدہ رکھنا۔ اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر دُرود پڑھنا اور آپ کی سنتوں پر عمل کرنا شامل ہے۔ (۱۱) اخلاص … اس میں ریاکاری اور نفاق کو چھوڑ دینا شامل ہے۔ (۱۲) توبہ کرنا۔ (۱۳) اللہ کا خوف۔ (۱۴) اللہ سے اُمید۔ (۱۵) اللہ کا شکر۔ (۱۶) اللہ سے وفا۔ (۱۷) صبر۔ (۱۸) اللہ کی تقدیر اور اس کے فیصلوں پر راضی ہونا۔ (۱۹) اللہ پر بھروسہ۔ (۲۰) تواضع … اس میں بڑے کا احترام اور چھوٹے پر رحم شامل ہے۔ (۲۱) رحم کرنا۔ (۲۲) تکبر اور خودپسندی کو ترک کرنا۔