کتاب: نجات یافتہ کون - صفحہ 103
(۲) … غیر اللہ کا حلف اُٹھانا : شرک اصغر کی دوسری قسم غیر اللہ کی قسم اُٹھانا ہے۔ جیسا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( مَنْ حَلَفَ بِغَیْرِ اللَّہِ فَقَدْ اَشْرَکَ ۔)) [1] ’’ جس نے غیراللہ کی قسم اُٹھائی، اُس نے شرک کیا۔ ‘‘ یہ کام بسااوقات شرکِ اکبر بن جاتا ہے، جب قسم اُٹھانے والا یہ تصور کرے کہ جس ولی کی قسم اُٹھارہا ہوں اگر میں نے جھوٹ بولا تو وہ مجھے نقصان دے گا۔ (۳) … شرکِ خفی: سیّدنا عبداللہ ابن عباس رضی اللہ عنہما نے اس کی تفصیل یوں بیان کی : جیسے کوئی کہے: جو اللہ نے چاہا اور آپ نے چاہا۔ (بلکہ یوں کہنا چاہیے جو اللہ نے چاہا پھر آپ نے چاہا) اسی طرح یوں کہنا: اگر اللہ اور فلاں نہ ہوتا … (بلکہ یوں کہے اگر اللہ اور پھر فلاں نہ ہوتا تو) … رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( لَا تَقُولُوا مَا شَائَ اللَّہُ وَشَائَ فُلَانٌ ، قُولُوا مَا شَائَ اللَّہُ ثُمَّ شَائَ فُـلَانٌ۔ )) [2] ’’ یوں نہ کہو جو اللہ نے چاہا اور فلاں نے چاہا، بلکہ کہو جو اللہ نے چاہا پھر فلاں نے چاہا۔ ‘‘ (یعنی اللہ عزوجل کی منشا اور کسی دوسرے کی چاہت کو لفظ ’’اور‘‘ کے ساتھ ایک جیسا نہ کرو بلکہ اللہ رب العالمین کی منشا کو مقدم کر کے کسی اور کی چاہت کو لفظِ پھر کے ذریعے ثانوی حیثیت دے دو۔) شرک کے مظاہر عالم اسلامی میں پھیلے ہوئے شرک کے مظاہر ہی مسلمانوں کے مصائب کا سب سے بڑا سبب ہیں ۔ جتنے بھی فتنے، زلزلے ، جنگیں اور دوسری اقسام کے عذاب آج ان پر مسلط ہیں یہ سب توحید سے بے رغبتی کے نتائج ہیں ۔ ان کے عقیدہ اور اخلاق میں شرک کی آمیزش کا ثمرہ ہیں ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ اکثر مسلم ممالک میں مختلف طریقوں سے شرک ہورہا ہے اور اکثر لوگ
[1] مسند أحمد: ۱۲/ ۲۹۔ [2] مسند أحمد: ۵/ ۴۸۸۔