کتاب: نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے میں خواتین کی ذمہ داری - صفحہ 307
اس سلسلے میں ان کی حوصلہ افزائی کریں،کہ شاید اس کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے امت میں احتساب کا چلن ہو جائے،اور امت کے لیے عظمت رفتہ کو پانے کی بتوفیق الٰہی کوئی صورت نکل آئے۔ 3 علمائے امت،اہل فکر اور طالب علم بھائیوں کی خدمت میں مودبانہ اپیل ہے کہ[امر بالمعروف اور نہی عن المنکر]کے سلسلے میں خواتین کی ذمہ دری اور اہمیت کو واضح کریں۔ ((وَصَلَّی اللّٰهُ تَعَالَی عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّعَلٰی آلِہِ وَأَصْحَابِہِ وَأَتْبَاعِہِ إِلٰی یَوْمِ الدِّیْنِ وَبَارَکَ وَسَلَّمَ۔وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ۔)) ٭٭٭