کتاب: نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے میں خواتین کی ذمہ داری - صفحہ 270
فصل سوئم
بازار میں عورت بحیثیت محتسبہ
تمہید:
احتساب کے متعلق خواتین کی ذمہ داری،اور ان کے عام لوگوں،اعزہ واقارب،علماء وطلبہ،اور اہل اقتدار پر احتساب کے دلائل اور واقعات کی تفصیل جاننے کے بعد بعض ذہنوں میں یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ کیا کسی خاتون کی بحیثیت محتسبہ بازار میں تقرری جائز اور درست ہے ؟
علمائے امت نے اس سوال کا واضح انداز میں جواب دیا ہے کہ ایسا کرنا شرعاً درست نہیں،البتہ بعض لوگوں نے اس بارے میں کچھ شبہات اٹھائے ہیں۔توفیق الٰہی سے یہاں اس بارے میں درج ذیل دو عنوانوں کے ضمن میں گفتگو کی جائے گی۔
1۔بازار میں بحیثیت محتسبہ عورت کی تقرری کی ممانعت کے دلائل
2۔بعض شبہات اور ان کی حقیقت
٭٭٭