کتاب: نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے میں خواتین کی ذمہ داری - صفحہ 255
مبحث سوئم خواتین کا اہل اقتدار کا احتساب تمہید: کائنات کے خالق ومالک اللہ عزوجل نے مردوں اور عورتوں میں سے ہر ایک صنف کے لیے دائرہ عمل متعین فرما دیا۔اندرون خانہ معاملات عورتوں کے حصے میں آئے،اور بیرون خانہ خلافت وسیاست کے کام مردوں کے سپرد کیے گئے۔قرون اولیٰ کی مسلمان خواتین نے رب علیم وحکیم کی تقسیم کار کو بہ دل وجان تسلیم کیا،اور اسی کے مطابق اپنی زندگی بسر کی۔لیکن اس کے ساتھ ساتھ جہاں اہل اقتدار کے احتساب کی ضرورت پیش آئی،تو انہوں نے آداب ِ شریعت کی پابندی کرتے ہوئے اس فریضہ کو بھی سر انجام دیا۔توفیق الٰہی سے اس مبحث میں اس سلسلے میں چھ شواہد پیش کیے جا رہے ہیں۔ ٭٭٭