کتاب: نیکی کا حکم دینے اور برائی سے روکنے میں خواتین کی ذمہ داری - صفحہ 140
دیکھی تو انہوں نے اس کو اتار پھینکنے کا حکم دیا۔
دلیل:
امام احمد رحمہ اللہ نے دقرہ ام عبدالرحمن اذینہ رحمہ اللہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا:
((کُنَّا نَطُوْفُ بِالْبَیْتِ مَعَ أُمِّ الْمُؤْمِنِیْنَ رضی اللّٰه عنہا فَرَأَتْ عَلَی امْرَأَۃٍ بُرْدًا فِیْہِ تَصْلِیْبٌ،فَقَالَتْ أُمُّ الْمُؤْمِنِیْنَ رضی اللّٰه عنہا:’’اِطْرَحِیْہِ اِطْرَحِیْہِ،فَإِنَّ رَسُوْلَ اللّٰهِ صلی اللّٰه علیہ وسلم کَانَ إِذَا رَأَی نَحْوَ ہٰذَا قَضَبَہُ۔))[1]
’’ہم ام المومنین[عائشہ رضی اللہ عنہا]کے ساتھ بیت اللہ کا طواف کر رہی تھیں،انہوں نے ایک عورت پر صلیب والی چادر دیکھی،تو اس سے فرمایا:’’اس کو پھینک دو،اس کو پھینک دو،کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسی چیز دیکھتے،تو اس کو چیر دیتے۔‘‘
٭٭٭
(۲۸)دوران سعی صلیب والے کپڑے پر عائشہ رضی اللہ عنہا کا احتساب
سعی کے دوران ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ایک عورت پر صلیب کی شکل والی چادر دیکھی،تو اس کو اتارنے کا حکم دیا۔
دلیل:
امام احمد رحمہ اللہ نے دقرہ رحمہ اللہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا:
[1] المسند ۶/۱۴۰۔ شیخ احمد البنا ؒ نے اس کی [سند کو جید] قرار دیا ہے ۔ (ملاحظہ ہو : بلوغ الأماني ۱۷/ ۲۸۵)۔