کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت معلم - صفحہ 82
۹۔بدو کوتعلیم:
امام مسلم رحمہ اللہ تعالیٰ نے حضرت سعد رضی اللہ عنہ سے روایت نقل کی ہے کہ انہوں نے بیان کیا :
’’ جَائَ أَعْرَابِيٌّ إِلیٰ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم، فَقَالَ:’’عَلِّمْنِيْ کَلَامًا أَقُوْلُہٗ۔ ‘‘
قَالَ:’’ قُلْ :’’لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، اَللّٰہُ أَکْبَرُ کَبِیْرًا، وَالْحَمْدُ للّٰہِ کَثِیْرًا،سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ العَالَمِیْنَ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْحَکِیْمِ۔‘‘
قَالَ:’’ فَھٰؤُلَائِ لِرَبِّيْ فَمَا لِيْ؟‘‘
قَالَ:’’ قُلْ:’’اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيْ وَارْحَمْنِيْ وَاھْدِنِيْ وَارْزُقْنِيْ۔‘‘[1]
’’ایک بدو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیااور کہنے لگا :’’ مجھے ایک ایسی با ت سکھائیے کہ میں اس کو کہتا رہو ں۔‘‘
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :کہو :’’لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ، اَللّٰہُ أَکْبَرُ کَبِیْرًا، وَالْحَمْدُ للّٰہِ کَثِیْرًا،سُبْحَانَ اللّٰہِ رَبِّ العَالَمِیْنَ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ إِلاَّ بِاللّٰہِ الْعَزِیْزِ الْحَکِیْمِ۔‘‘ [2]
اس نے عرض کیا :’’ یہ کلمات تو میرے رب کے لیے ہیں، میرے لیے کیا ہے؟‘‘
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ کہو:’’ اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيْ وَارْحَمْنِيْ وَاھْدِنِيْ وَارْزُقْنِيْ۔‘‘[3]
[1] صحیح مسلم، کتاب الذکر والدعاء والتوبۃ والاستغفار، باب فضل التھلیل والتسبیح والدعاء، رقم الحدیث۲۳(۲۲۹۶)،۴/۲۰۷۲۔
[2] ترجمہ:’’کوئی معبود نہیں مگر تنہا اللہ تعالیٰ،اس کا کوئی شریک نہیں۔ اللہ تعالیٰ سب سے بڑا، عظیم ہے۔ اللہ تعالیٰ کے لیے زیادہ تعریف ہے، جہانوں کا رب اللہ تعالیٰ ہر نقص سے پاک ہے۔ نہ نیکی کرنے کی سکت ہے،نہ برائی سے بچنے کی قوت ہے،مگر غالب حکمت والے اللہ تعالیٰ کے ساتھ۔‘‘
[3] ترجمہ:’’ اے میرے اللہ ! مجھے معاف فرما دیجیے اور مجھ پر حم فرمائیے اور مجھے ہدایت دیجیے اور مجھے رزق عطا فرمائیے۔ ‘‘