کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت معلم - صفحہ 69
حدیث شریف میں دیگر فوائد: حدیث شریف میں موجود دیگر فوائد میں سے چند ایک درج ذیل ہیں : ٭ سوال کرنے والے کے ساتھ تواضع سے پیش آنا۔سائل نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سواری کی لگام کو تھام کر روکا اور سوال کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ڈانٹ ڈپٹ نہ کی، بلکہ اس کے سوال کا جواب دیا۔[1] ٭ عمدہ سوال کرنے پرسائل کی تعریف فرمائی۔[2] ٭ سوال کا جواب دینے سے بیشتر حاضرین کو اپنی طرف متوجہ کیا اورسائل کو دوبارہ سوال کرنے کا حکم دیا تا کہ دیگر لوگ سوال بھی سن لیں اور اس کے بعد جواب بھی سن لیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔
[1] اس بارے میں تفصیل کتاب ھذا کے صفحات ۳۲۵۔۳۳۳ پر ملاخطہ فرمائیے۔ [2] اس بارے میں تفصیل کتاب ھذا کے صفحات ۲۵۳۔۲۶۱ پر ملاخطہ فرمائیے۔