کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت معلم - صفحہ 51
پیش لفظ :
اصل کتاب:
اس میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بحیثیت معلم سیرتِ طیبہ کے بارے میں چھیالیس باتیں عرض کی گئی ہیں اور ہر بات کو ایک مستقل عنوان کے ضمن میں پیش کیا گیا ہے۔
خاتمہ:
اس میں خلاصہ اور اپیل درج کی گئی ہے۔
شکرو دعا:
دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مولا ئے علیم و حکیم کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ ناکارے کو اس عظیم موضوع کے لیے کام کے آغازکی توفیق نصیب فرمائی۔ فَلَہُ الْحَمْدُ عَدَدَ خَلْقِہٖ وَرِضَی نَفْسِہٖ وَزِنَۃَ عَرْشِہٖ وَمِدَادَ کَلِمَاتِہٖ۔
رب حي و قیوم سے عاجزانہ التماس ہے کہ وہ میرے والدین محترمین کی قبروں پر رحمت کی برکھا برسائے کہ انہوں نے اپنی اولاد کے دلوں میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت کا بیج بونے کی مقدور بھرسعی فرمائی { رَبِّ ارْحَمْھُمَا کَمَا رَبَّیَانِیْ صَغِیْرًا} اپنے عزیز بیٹوں حافظ حماد الٰہی،حافظ سجادالٰہی، حافظ عباد الٰہی اور عریزات القدر بیٹیوں کے لیے دعا گو ہوں کہ انہوں نے کتاب کی تیاری،مراجعت اور اُردو ترجمہ میں تعاون کیا۔ اپنی اہلیہ اور اولاد کے لیے دعا گو ہوں کہ انہوں نے میری مصروفیات کا خیال رکھا اور مقدوربھر میری خدمت کی۔
ترجمہ کتاب کے سلسلے میں فاضل بھائی اور دوست شیخ محمد خالد سیف کے قیمتی مشوروں کے لیے ان کا شکر گزار اور ان کے لیے دعا گو ہوں۔
اللہ تعالیٰ ان سب کو دنیا و آخرت میں بہترین جزا عطا فرمائے۔ اللہ کریم مجھے، تمام قارئین اور سب اہل اسلام کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی محبت نصیب فرمائے، دنیا میں ان