کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت معلم - صفحہ 425
’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انصار کا خیال رکھتے، ان[میں سے بیمار ہونے والوں ] کی عیادت فرماتے اور ان [میں سے غائب ہونے والوں ] کے متعلق سوال فرماتے۔‘‘ خلاصہ کلام یہ ہے کہ ہمارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اپنے طلبہ کی غیر حاضری کا نوٹس لیتے، غیر حاضری کے اسباب کے بارے میں پوچھ گچھ فرماتے اور ان کے ازالے کے لیے سعی فرماتے۔ افسوس کہ ہمارے بعض مدرسین اس سنت کو فراموش کرچکے ہیں۔ ان کے ہاں بعض طلبہ ہفتہ، بلکہ مہینہ، بلکہ بسااوقات نصف تعلیمی سال [Semester] بھی غائب رہیں، تب بھی ان کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی۔ إِلَی اللّٰہ الْمُشْتَکی وَھُوَ الْمُسْتَعَانُ عَلٰی مَا یَفْعَلُوْنَ۔ ------