کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت معلم - صفحہ 412
رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم :’’ ھَلْ عَلِمْتَ أَنَّ اللّٰہَ قَدْ حَرَّمَھَا؟ ‘‘۔ قَالَ:’’ لاَ ‘‘۔ فَسَارَّ إِنْسَانًا، فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللّٰه علیہ وسلم :’’ بِمَ سَارَرْتَہٗ؟ ‘‘۔ فَقَالَ:’’ أَمَرْتُہٗ بِبَیْعِھَا ‘‘۔ فَقَالَ:’’ إِنَّ الَّذِيْ حَرَّمَ شُرْبَھَا حَرَّمَ بَیْعَھَا ‘‘۔ قَالَ:’’ فَفَتَحَ الْمُزَادَۃَ حَتَّی ذَھَبَ مَا فِیْھَا ‘‘۔[1] ’’ ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شراب سے بھرا مشکیزہ پیش کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا:’’ کیا تجھے معلوم ہے کہ بے شک اللہ تعالیٰ نے اس کو حرام کردیا ہوا ہے۔‘‘ اس نے عرض کیا:’’ نہیں۔‘‘ اس پر اس نے ایک شخص کے ساتھ سرگوشی کی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے دریافت فرمایا:’’ تم نے اس کے ساتھ کیا سرگوشی کی ہے؟‘‘ اس نے جواب دیا:’’ میں نے اس کو حکم دیا ہے کہ اسے فروخت کردو۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ یقینا جس نے اس کا پینا حرام کیا ہے، اس نے اس کا بیچنا بھی حرام کیا ہے۔‘‘ انہوں [راوی] نے بیان کیا :’’ اس نے مشکیزے کو کھول دیا، حتی کہ جو کچھ اس میں تھا،وہ بہہ گیا۔‘‘ اس حدیث شریف میں یہ بات واضح ہے،کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حرمت شراب کی خبر سن کر سرگوشی کرنے والے کی کیفیت کو نوٹ فرمالیااور اس سے اس بارے
[1] صحیح مسلم، کتاب المساقاۃ، باب تحریم بیع الخمر، جزء من رقم الحدیث ۶۸ (۱۵۷۹)، ۳ ؍ ۱۲۰۶۔