کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت والد - صفحہ 48
’’اَللّٰہُمَّ إِنِّيْ أَحِبُّہُمَا فَأَحِبَّہُمَا۔‘‘
[’’اے اللہ! میں ان دونوں سے محبت کرتا ہوں، سو آپ (بھی) ان دونوں سے محبت فرمائیے۔‘‘]
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے مزید فرمایا
’’وَمَنْ أَحَبَّہُمَا فَقَدْ أَحَبَّنِيِْ۔‘‘([1])
[’’اور جس شخص نے ان دونوں سے محبت کی، بے شک اس نے مجھ سے محبت کی۔‘‘]
حدیث شریف سے معلوم ہونے والی بات:
اس حدیث میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں پیارے نواسوں
کے لیے دعا کرنے کے ساتھ ساتھ، امت کو بھی ان سے محبت کرنے کی پُرزور ترغیب دی اور یہ ترغیب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمانِ مبارک [جس شخص نے ان دونوں سے محبت کی، پس یقینا اس نے مجھ سے محبت کی] میں ہے۔
و: حسن و حسین رضی اللہ عنہما کے لیے پناہِ الٰہی طلب کرنا:
امام بخاری نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت نقل کی ہے، کہ انہوں نے بیان کیا:
کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰه علیہ وسلم یُعَوِّذُ الْحَسَنَ وَالْحُسَیْنَ رضی اللّٰه عنہما ، وَیَقُوْلُ: ’’إِنَّ أَبَاکُمَا کَانَ یُعَوِّذُ بِہَا إِسْمَاعِیْلَ وَإِسْحَاقَ علیہما السلام:
[1] مجمع الزوائد، کتاب المناقب، باب فیما اشترک فیہ الحسن والحسین رضی اللّٰه عنہما ، ۹/۱۸۰۔ حافظ ہیثمی نے اس کے متعلق لکھا ہے: ’’اس کو بزار نے روایت کیا اور اس کی [سند جید] ہے۔‘‘ (المرجع السابق ۹/۱۸۰)۔