کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بحیثیت والد - صفحہ 163
بحیثیت والدین اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونے کی کوشش جاری رکھیں۔ % مصیبتوں کے آنے پر اولاد کو صبر کی تلقین کریں، بلکہ ان کی آمد سے پہلے ہی انہیں ذہنی طور پر اس طرح تیار کریں، کہ وہ ان کے آنے پر تقویٰ و صبر کو مضبوطی سے تھامے رکھیں۔ ۲: حضرات علمائے کرام، طلبہ و طالبات اور تربیت کرنے والے حضرات و خواتین سے، کہ وہ [سیرتِ پاک کے بحیثیت والد] روشن پہلوؤں اور گوشوں کو خود سمجھیں اور دوسروں کو سمجھائیں۔ رب حيّ و قیّوم سے عاجزانہ التجا ہے، کہ وہ مجھ گناہ گار اور سب والدین کو اولاد سے تعلّق اور معاملہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوۂ حسنہ پر مضبوطی سے کار بند ہونے کی توفیق عطا فرمائیں، ہماری اولادوں کی اصلاح فرمائیں، اس سلسلہ میں ہماری سابقہ کوتاہیوں کو معاف فرمائیں، ان کی وجہ سے ہونے والی کمی کی اپنی رحمت سے تلافی فرمائیں اور اولادوں کوہماری آنکھوں کی ٹھنڈک بنا دیں۔ آمین یَا حَيُّ یَا قَیُّومُ۔ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالیٰ عَلیٰ خَیْرِ خَلْقِہٖ نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلیٰ آلِہٖ وَأَصْحَابِہٖ وَأَتْبَاعِہٖ وَبَارَکَ وَسَلَّمَ ۔ وَآخِرُ دَعْوَانَا أَنِ الْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْن۔