کتاب: نبی مصطفٰی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع سیرت - صفحہ 99
لِلّٰہِ الَّذِيْ أَنْقَذَہُ مِنَ النَّارِ۔))…’’ ہر طرح کی حمد و ثنائے جمیل ہے اس اللہ عزوجل کے لیے کہ جس نے اس لڑکے کو جہنم کی آگ سے بچالیا۔ ‘‘[1]
س:۱۰۸… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی قیادت میں لڑے جانے والے غزوات کی تعداد کتنی ہے؟ اور آپ نے دوسرے جرنیل صحابہ کرام کی قیادت میں کل کتنے لشکر روانہ فرمائے تھے؟
ج:۱۰۸… امام المجاہدین و نبی الملحمہ سیّد الانبیاء والرسل صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی قیادتِ مبارک میں لڑے جانے والے معرکوں(غزوات)کی تعداد ’’ ستائیس ‘‘ ہے۔ اور جو لشکر آپؐ نے مدینہ طیبہ یا دوسرے مقامات سے روانہ فرمائے تھے، اُن کی تعداد ساٹھ ہے۔
س:۱۰۹… اُن غزوات کی تعداد کتنی ہے کہ جن میں خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے باقاعدہ لڑائی کی تھی؟ ان جنگوں کے نام(اور مہینے سال بھی)بتلائیں ؟
ج:۱۰۹… جن غزوات و معارک میں خود بنفس نفیس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کفار و مشرکین سے باقاعدہ قتال کیا تھا اُن کی تعداد ۹ ہے اور وہ غزوات درج ذیل ہیں:
۱: غزوۂ بدری الکبریٰ(رمضان المبارک سنہ ۲ ہجری)
۲: جنگ اُحد(شوال سنہ ۳ ہجری)
۳: جنگ خندق(شوال سنہ ۵ ہجری)
۴: غزوہ بنی قریظہ(ذوالقعدہ سنہ ۵ ہجری)
۵: غزوۂ بنی المصطلق(شعبان سنہ ۵ ہجری)
۶: جنگ خیبر(محرم سنہ ۷ ہجری)
۷: فتح مکہ(رمضان سنہ ۸ ہجری)
۸: شوال سنہ ۸ ہجری میں جنگ حنین اور…
۹: اسی ماہ شوال سنہ ۸ ہجری میں غزوۂ طائف۔
[1] صحیح البخاری: ۱۳۵۶