کتاب: نبی مصطفٰی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع سیرت - صفحہ 88
ج:۹۶… جن مقامات و مواقع اور حالات میں نبی مکرم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر صلوٰۃ و سلام پڑھنا صالح ترین اعمال میں سے ہے، وہ ہیں تو بہت زیادہ مگر ہم ان میں سے چند ایک کا ذکر کرتے ہیں۔ ۱: ہر نماز کے آخری تشہد میں بالوجوب پڑھنا(جبکہ پہلے تشہدوں میں بھی پڑھنا مستحب ہے) ۲: جب مؤذن اذان ختم کرلے تو اُس وقت اذان کی دُعا سے قبل ابراہیمی صلوٰۃ و سلام پڑھنا چاہیے۔ ۳: ہر دُعا کے شروع میں اور آخر میں۔ ۴: ہر مسجد کے اندر داخل ہوتے وقت اور ہر مسجد سے نکلتے وقت۔ ۵: ہر جمعہ والے دن اور جمعہ کی رات(جمعرات اور جمعہ کے دن کی درمیانی رات میں) ۶: مسلمانوں کی ہر مجلس کے اختتام سے پہلے۔ ۷: نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم تسلیماً کثیراً کا ذکر آنے پر۔ ۸: دورانِ سعی صفا اور مروہ پر کھڑے ہو کر۔ ۹: ہر صبح اور ہر شام کو دس دس بار۔ صحیح روایات سے ثابت دُرود کے صحیح الفاظ یوں ہیں: ((اَللَّھُمَّ صَلِّ عَلیٰ عَبْدِکَ وَرَسُوْلِکَ مُحَمَّدٍ النّبیِّ الْاُمِّیِّ وَعَلیٰ آلِ مُحَمَّدٍ وَّ أَزْوَاجِہٖ وَ ذُرِّیَّتِہِ کَمَا صَلَّیْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ وَ عَلیٰ آلِ اِبْرَاہِیْمَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔ اَللَّھُمَّ بَارِکْ عَلٰی مُحَمَّدٍ النَّبِیِّ الْأُمِّیِّ وَعَلیٰ آلِ مُحَمَّدٍ وَّأَزْوَاجِہٖ وَذُرِّیَّتِہِ کَمَا بَارَکْتَ عَلٰی اِبْرَاہِیْمَ وَعَلیٰ آلِ اِبْرَاہِیْمَ فِی الْعَالَمِیْنَ اِنَّکَ حَمِیْدٌ مَّجِیْدٌ۔)) س:۹۷… قرآنِ حکیم میں نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام کتنی بار آیا ہے؟ ج:۹۷… قرآنِ کریم میں نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کا نام ’’ محمد ‘‘ چار بار اور نام ’’ أحمد ‘‘ ایک