کتاب: نبی مصطفٰی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع سیرت - صفحہ 60
کون تھا؟ اور یہ بی بی صاحبہ فوت کب ہوئی تھیں ؟
ج:۵۶… جس بی بی کا نکاح اللہ ربّ العزت نے ساتوں آسمانوں کے اوپر اپنے پیارے نبی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تھا، وہ تھیں سیّدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا۔ اور نبی کریمؐ سے قبل ان کے خاوند کا نام زید بن حارثہ تھا، رضی اللہ عنہ وارضہ(یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قبل از آغازِ نبوت مکی دور سے ہی خدمت گزار، آزاد شدہ غلام چلے آرہے تھے۔)سیّدہ زینب بنت جحشؓ(کہ جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی سیّدہ صفیہ رضی اللہ عنہا کی بیٹی تھیں اور ان کا نباہ جناب زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ سے نہ ہوسکا تھا اور اُنھوں نے ان کو طلاق دے دی تھی۔)… کا انتقال سیّدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی خلافت کے آغاز میں ہی ہوگیاتھا۔
س:۵۷… وہ کون بی بی صاحبہ ہیں جو تمام اُمہات المؤمنین میں یہ انفرادیت رکھتی ہیں کہ ان سے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نکاح کیا تو یہ کنواری تھیں ؟ اور جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے ساتھ خلوت اختیار فرمائی تو ان کی اُس وقت عمر کتنی تھی؟
ج:۵۷… اُمّ المؤمنین والمومنات سیّدہ عائشہ بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہما کو تمام اُمہات المؤمنین میں یہ انفرادیت حاصل تھی کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے شادی کی تو یہ کنواری تھیں۔(باقی تمام اُمہات المؤمنین سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شادی حالت بیوگی میں ہوئی تھی۔)جب نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اُمّ المؤمنین سیّدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے خلوت اختیار فرمائی تو اس وقت ان کی عمر ۹ سال تھی۔
س:۵۸… سیّدہ خدیجۃ الکبریٰ کے اسلام لانے کے بعد سب سے پہلے اسلام لانے والے آٹھ افراد کے نام بتلائیے۔ علیہ السلام۔ اور سیّدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ہاتھ پر اسلام لانے والے کون تھے؟
ج:۵۸… اُمّ المؤمنین والمومنات سیّدہ خدیجۃ الکبریٰ کے اسلام لانے کے بعد ایمان و اسلام اختیار کرنے والے پہلے آٹھ اصحاب النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے نام بالترتیب یوں ہیں:(۱)ساداتنا ابوبکر عبداللہ بن ابوقحافہ،(۲)علی بن ابوطالب،(۳)زید بن حارثہ،(۴)عثمان