کتاب: نبی مصطفٰی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع سیرت - صفحہ 56
گوشت ضرور بھیجتے۔ س:۴۸… اُمہات المؤمنین والمؤمنات سیّدات اُمّ حبیبہ اور اُمّ سلمہ رضی اللہ عنہا کے نام کیا تھے؟ ج:۴۸… اُمّ المؤمنین سیّدہ اُمّ حبیبہ رضی اللہ عنہا کا نام رملہ بنت ابوسفیان صخر بن حرب رضی اللہ عنہ تھا، جب کہ اُمّ المؤمنین سیّدہ اُمّ سلمہ کا نام ھند بنت ابو اُمیہ تھا۔ رضی اللہ عنہا۔ س:۴۹… اُمہات المؤمنین میں سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ کون کون سی ازواجِ مطہرات تھیں، جن کا انتقال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ میں ہی ہوگیاتھا؟ اور اُن کی تعداد کتنی تھی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد فوت ہوئیں ؟ ج:۴۹… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ازواجِ مطہرات، اُمہات المؤمنین میں سے سیّدہ خدیجہ بنت خویلد اور زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہما کا انتقال آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ میں ہی ہوگیا تھا۔ سیّدہ خدیجۃ الکبریٰ کا انتقال ہجرت سے تین سال پہلے ہوگیا تھا، جب کہ سیّدہ زینب بنت خزیمہ رضی اللہ عنہما کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سنہ ۴ ہجری میں شادی کی تھی اور یہ بی بی صاحبہ صرف اٹھارہ ماہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجیت میں رہ کر وفات پاگئیں۔ نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے وقت آپ کی نو ازواجِ مطہرات بقیدِ حیات تھیں۔ رضی اللہ عنھن جمیعاً۔ س:۵۰… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد ازواجِ مطہرات میں سے سب سے پہلے کون فوت ہوئیں اور کب؟ ج:۵۰… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد سب سے پہلے اُمّ المؤمنین سیّدہ زینب بنت جحش رضی اللہ عنہا سیّدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کی خلافت کے دوران سنہ ۲۰ ہجری میں فوت ہوئیں۔ س:۵۱… اُمہات المؤمنین رضی اللہ عنہن میں سب سے آخر میں کون آپ کی بیوی صاحبہ فوت ہوئیں اور کب؟ ج:۵۱… اُمہات المؤمنین میں سے سیّدہ اُمّ سلمہ ھند بنت ابواُمیہ سب سے آخر