کتاب: نبی مصطفٰی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع سیرت - صفحہ 53
﴿اِنَّکَ لَا تَھْدِیْ مَنْ اَحْبَبْتَ وَلٰکِنَّ اللّٰہَ یَھْدِیْ مَنْ یَّشَآئُ وَھُوَ اَعْلَمُ بِالْمُھْتَدِیْنَ o﴾(القصص:۵۶) ’’(اے پیغمبرؐ!)تو جس کو چاہے اُس کو راہ پر نہیں لگاسکتا یہ اللہ تعالیٰ کا کام ہے وہ جس کو چاہتا ہے راہ پر لاتا ہے اور وہ خوب جانتا ہے کون راہ پر آنے کے لائق ہے۔ ‘‘ س:۳۸… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھیوں کے نام بتلائیے اور ان میں سے اسلام لانے والی کا نام بھی بتائیے؟ ج:۳۸… رسول اللہ کی پھوپھیاں درج ذیل تھیں:(۱)صفیہ۔(۲)عاتکہ۔(۳)برّہ۔(۴)اروی۔(۵)اُمیمہ اور(۶)اُمّ حکیم ان میں سے صرف سیّدہ صفیہ بنت عبدالمطلب رضی اللہ عنہا ایمان لائی تھیں۔ یہ سیّدنا زبیر بن العوام رضی اللہ عنہ کی والدہ تھیں۔ البتہ آپ کی پھوپھیوں عاتکہ اور اروی کے ایمان و اسلام کے بارے اختلاف ہے۔ س:۳۹… نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹوں کے نام بتلائیے؟ ج:۳۹… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بیٹوں کے نام(کہ جو بچپن میں ہی فوت ہوگئے تھے)(۱)القاسم… اسی کے نام سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی کنیت ابوالقاسم تھی۔(۲)عبداللہ اور(۳)ابراہیم رضی اللہ عنہم۔ س:۴۰… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیٹیاں کون کون تھیں ؟ سب کے نام بتلائیے! ج:۴۰… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری بیٹیوں کے نام بالترتیب یوں تھے:رقیہ، ام کلثوم، زینب اور فاطمۃ الزہراء رضی اللہ عنہن جمیعاً۔ سب کی والدہ محترم اُمّ المؤمنین سیّدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا تھیں۔ س:۴۱… نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کی بناتِ محترمات کے خاوندوں کے نام بتلائیے؟ ج:۴۱… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی پیاری بیٹیوں کے خاوندوں کے نام یوں تھے: (۱) رقیہ رضی اللہ عنہا کی شادی امیر المؤمنین سیّدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے ہوئی تھی۔ (۲) اُمّ کلثوم رضی اللہ عنہا کی شادی بھی رقیہ رضی اللہ عنہا کی وفات کے بعد جناب عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ