کتاب: نبی مصطفٰی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع سیرت - صفحہ 44
حکم تھا؟
ج:۲۳… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں تین سال تک خفیہ دعوتِ توحید دیتے رہے اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر درج ذیل آیت کریمہ نازل ہوئی کہ جس میں آپ کی دعوت کے اعلان کا حکم اور اس دعوتِ توحید کو لوگوں تک پہنچانے کا امر خاص تھا۔ اللہ عزوجل نے فرمایا:
﴿فَاصْدَعْ بِمَا تُؤْمَرُ وَاَعْرِضْ عَنِ الْمُشْرِکِیْنَ o﴾(الحجر:۹۴)
’’ تو جو حکم تجھ کو ملا ہے اس کو کھول کر سنادے اور مشرکوں کا کچھ خیال نہ کر۔ ‘‘
… چنانچہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دعوتِ توحید و رسالت کا اعلان فرمادیا۔ اور پھر اسی وقت سے آپ کی قوم نے آپ سے دشمنی شروع کردی۔
س:۲۴… دعوتِ حق کے نتیجے میں مردوں میں سے سب سے پہلے کس نے اسلام قبول کیا؟ عورتوں میں سب سے پہلے کس نے؟ بچوں میں سب سے پہلے کس نے؟ اور غلاموں خادموں میں سب سے پہلے کس نے اسلام قبول کیا؟
ج:۲۴… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوتِ حق پر سب سے پہلے مردوں میں سیّدنا ابوبکر صدیق بن ابوقحافہ، عورتوں میں سب سے پہلے اُمّ المؤمنین سیّدہ خدیجہ، بچوں میں سب سے پہلے اوّل سیّدنا علی اور خادموں غلاموں میں سب سے پہلے جناب زید بن حارثہ رضی اللہ عنہم اجمعین ایمان و اسلام لائے تھے۔
س:۲۵… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اہل بیت(و دیگر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین)کو مشرکین مکہ نے کس جگہ پر(ایک عرصہ تک)محصور کرکے رکھا تھا؟
ج:۲۵… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے خاندان، گھرانے والوں کو مشرکین مکہ نے مکہ کی(ایک تنگ گھاٹی)شعب ابی طالب میں(ایک عرصہ تک)محصور کیے رکھا تھا۔
س:۲۶… اس گھاٹی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے اہل بیت، خاندان والوں(اور کچھ دیگر صحابہ کرام)کا محاصرہ کتنے عرصہ تک رہا تھا؟
ج:۲۶… شعب ابی طالب میں بنو المطلب اور بنوہاشم کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ