کتاب: نبی مصطفٰی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع سیرت - صفحہ 40
مشرکین آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو:جادوگر، کاہن، شاعر اور پاگل کہنے لگے۔(اس لیے کہ عقیدۂ توحید خالص اور فطری دین حق سے اُن کے فاسد عقائد اور انتہائی گندے اعمال و اشغال پر زد آتی تھی۔) س:۱۶… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نبوت و رسالت کا آغاز کس طرح ہوا تھا؟ ج:۱۶… نبی مکرم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر نبوت کا آغاز سچے خوابوں سے ہوا تھا۔ چنانچہ آپ جو خواب بھی دیکھتے دن کے وقت وہی معاملہ صبح کے ظہور کی طرح کھل جاتا۔ س:۱۷… ابتدائے وحی سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم(مکی پہاڑیوں میں واقع)کون سی غار میں جاکر تنہائی اختیار کرکے اللہ کی عبادت کیا کرتے تھے؟ ج:۱۷… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابتدائے وحی سے پہلے(مکہ مکرمہ کی پہاڑیوں میں سے)جبل نور کی غارِ حراء میں تنہائی اختیار کرکے اللہ عزوجل کی عبادت(اور دنیا میں پھیلے شرک و خرافات اور ظلم و استبداد کے متعلق غور و فکر)کیا کرتے تھے۔ س:۱۸… جب وحی کا آغاز ہوا تو اس وقت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر کتنی تھی؟ ج:۱۸… جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر وحی کی ابتداء ہوئی تو اس وقت آپ کی عمر چالیس سال ہوچکی تھی۔ س:۱۹… قرآنِ کریم میں سے سب سے پہلے کون سی آیات نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل کی گئی تھیں ؟ ج:۱۹… سب سے پہلے قرآنِ حکیم میں سے نبی معظم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر: ﴿اِقْرَاْ بِاسْمِ رَبِّکَ الَّذِیْ خَلَقَ o خَلَقَ الْاِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ o اقْرَاْ وَرَبُّکَ الْاَکْرَمُ o الَّذِیْ عَلَّمَ بِالْقَلَمِ o عَلَّمَ الْاِنسَانَ مَا لَمْ یَعْلَمْ o﴾ (العلق:۱۔۶) ’’(اے پیغمبرؐ!)اپنے مالک کے نام سے جس نے(سب خلقت کو)پیداکیا(قرآن)پڑھ۔ اُسی نے آدمی کو(خون کی)پھٹکی سے بنایا۔(اے پیغمبرؐ!)پڑھ