کتاب: نبی مصطفٰی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع سیرت - صفحہ 38
س:۱۲… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ کون کون سے نام ہیں کہ جن میں آپ کے علاوہ دوسرے انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام میں سے کوئی بھی شریک نہیں۔ یعنی کسی بھی دوسرے پیغمبر کا یہ نام نہ ہو۔ ان میں سے کم از کم چار نام ضرور ذکر کریں ؟ ج:۱۲… وہ اسمائے مبارک کہ جن میں دوسرے انبیاء کرام نبی مکرم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک نہیں اور وہ صرف آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہی نام ہیں:محمد، أحمد، العاقب، الحاشر، المقفی، الماحی، نبی الملحمہ… ہیں۔ س:۱۳… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وہ کون کون سے نام ہیں کہ جن کے معنی و مفہوم میں دوسرے انبیاء کرام علیہم الصلوٰۃ والسلام بھی آپ کے ساتھ شریک ہیں ؟ ج:۱۳… نبی مکرم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درج ذیل ناموں میں بحیثیت معنیٰ و مفہوم دوسرے بھی اللہ کے رسول علیہم الصلوٰۃ والسلام شریک ہیں:الشاہد، المبشر، البشیر، النذیر، نبی الرحمۃ، نبی التوبہ، الفاتح، الامین اور المتوکل س:۱۴… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے درج ذیل ناموں کے معنی کیا ہیں ؟ محمد، احمد، الماحی، الحاشر، العاقب، المقفی، نبی الملحمہ۔ ج:۱۴… نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کے ان اسمائِ مبارکہ کے معانی درج ذیل ہیں: محمد صلي اللّٰه عليه وسلم کثیر خصائل و اوصاف حمیدہ کی بنا پر بہت زیادہ تعریف کیا جانے والا۔ احمد صلي اللّٰه عليه وسلم… اللہ عزوجل کی حمد و ثناء بیان کرنے میں دنیا جہان کے تمام لوگوں سے زیادہ اولیٰ اور حقدار شخصیت کہ جو اپنے رب کی دوسروں کی نسبت زیادہ افضل حمد بیان کرتا ہو۔ المَاحِي صلي اللّٰه عليه وسلم… یعنی وہ افضل و اعلیٰ شخصیت کہ جس کے ذریعے اللہ ذوالجلال نے کفر کو مٹادیا، حتی کہ اُس کا دین دنیا کے ہر دین و مذہب پر غالب آگیا اور وہاں تک روئے زمین میں اللہ کا دین پہنچ گیا، جہاں جہاں تک دن اور رات طلوع و غروب ہوتے ہیں۔ اَلْحَاشِر صلي اللّٰه عليه وسلم… وہ ذات کہ جن کے پیچھے قیامت والے دن لوگوں کو اکٹھا کیا جائے گا۔ گویا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس لیے مبعوث کیا گیا تھا تاکہ آپ لوگوں کو(اللہ کے دربار میں)