کتاب: نبی مصطفٰی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع سیرت - صفحہ 177
آپ کو محفوظ رکھے)اللہ آپ کو شفا دے، میں اللہ کے نام سے آپ کو دم، جھاڑ، پھونک کر رہا ہوں۔ ‘‘ س:۱۹۰… نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری مرض کی ابتدا کب ہوئی تھی؟ ج:۱۹۰… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری مرض کی ابتداء حجۃ الوداع سے تقریباً اسّی(۸۰)دنوں بعد… ماہِ صفر سنہ ۱۱ ہجری کے آخر یا ربیع الاوّل کے آغاز میں ہوئی تھی۔ س:۱۹۱… جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری مرض کی ابتداء ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے کون سی تکلیف محسوس کی تھی؟ ج:۱۹۱… جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری مرض کی ابتدا ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے اُس زہریلے کھانے میں پائی جانے والی زہر کے اثر کی محسوس کی تھی کہ جسے… بکری کے ایک پکے ہوئے گوشت میں شامل کرکے… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو(خیبر میں زینب نامی)ایک یہودی عورت نے پیش کیا تھا۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: ((مَا أَزَالُ أَجِدُ أَلَمَ الطَّعَامِ الَّذِيْ أَکَلْتُ بِخَیْبَرَ، فَھٰذَا أَوَانٌ وَجَدْتُ اِنْقِطَاعَ أَبْھَرِيْ مِنْ ذٰلِکَ السَّمِّ۔))[1] ’’ میں اُس کھانے کا اثر(کہ جس میں زہر ملایا گیا تھا اور)جو میں نے خیبر میں کھالیا تھا، اس کی تکلیف کو ہمیشہ محسوس کرتا رہا تھا۔ چنانچہ اس وقت میں اس زہر کی وجہ سے اپنی کمر کا ٹوٹنا محسوس کر رہا ہوں۔ ‘‘ س:۱۹۲… جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری مرض کا آغاز ہوا تو آپ نے سب سے پہلے کیا کام کیا؟ اور یہ مرض کتنی مدت تک رہا تھا؟ ج:۱۹۲… جب نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آخری مرض کی ابتداء ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے پہلے(مدینہ منورہ میں مسجد نبوی سے شرقی جانب)بقیع الغرقد میں اپنے آزاد کردہ غلام ابو مویہبہ کے ہمراہ رات کے وقت تشریف لے گئے اور آپ نے وہاں مومنین و مسلمین
[1] رواہُ البخاري۔