کتاب: نبی مصطفٰی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع سیرت - صفحہ 175
س:۱۸۴… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھوڑوں کے نام کیا کیا تھے؟ ج:۱۸۴… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھوڑوں کے نام درج ذیل تھے: (۱)السّکب۔(۲)المرتجز۔(۳)اللُّحیف۔(۴)الزاز۔(۵)الظَّرِب۔(۶)سَبحہ اور(۷)الوَرد۔ امام محمد بن ادریس الشافعي رحمہ اللہ نے ان کے نام درج ذیل شعر میں یوں جمع کیے ہیں: وَالْخَیْلُ سَکْبٌ، لُحَیْفٌ، سَبْحَۃٌ، ظَرِبٌ لَزَازٌ مُرْتَجِزٌ وَرْدٌ لَھَا اَسْرَارُ س:۱۸۵… نبی مکرم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مشہور اُونٹ، خچر اور گدھا کون کون سے تھے؟ ج:۱۸۵… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اُونٹوں اور اُونٹنیوں کے نام اس طرح تھے: (۱) قصواء(اسی پر سواری کرکے اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ہجرت کی تھی)، (۲) الجدعاء۔ (۳) العضیاء(یہ اونٹ دوڑ میں حصہ لیتی تھی) (۴) جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے خچر کا نام:دُلدل تھا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے گدھے کانام:عفیر تھا۔ س:۱۸۶… حجۃ الوداع کون سے سال میں ہوا تھا؟ اور اس حج میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ کتنے لوگ تھے؟ ج:۱۸۶… حجۃ الوداع ہجرت کے دسویں سال میں ہوا تھا۔ اور اس حج میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک لاکھ(یا اس سے بھی کچھ زیادہ تعداد میں)مسلمان، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین تھے۔ ان میں سے ہر ایک کی آرزو تھی کہ وہ ہر عمل میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتدا کرے اور اس حج میں ضرور شریک ہو۔ س:۱۸۷… حجۃ الوداع کا نام ’’ حجۃ الوداع ‘‘ کیوں پڑا تھا؟ ج:۱۸۷… اس حج کا نام حجۃ الوداع اس لیے پڑا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے درج