کتاب: نبی مصطفٰی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع سیرت - صفحہ 17
۱۴۔ فضیلۃ الشیخ عبداللّٰہ بن الامام محمد بن عبدالوہاب رحمہ اللّٰہ کی:مختصر سیرۃ الرسول صلی اللّٰہ علیہ وسلم ۱۵۔ الثعالبی کی:معجز محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ۱۶۔ جناب قاضی محمد سلیمان سلمان منصوری پوری رحمہ اللہ کی:رحمۃ للعالمین ۱۷۔ امام ابو حاتم محمد بن حبان التمیمی البستی رحمہ اللّٰہ کی:السیرۃ النبویۃ وأخبار الخلفاء ۱۸۔ محمد الخضر حسین کی:محمد رسول اللّٰہ خاتم النبیّین صلی اللّٰہ علیہ وسلم ۱۹۔ جناب شیخ/ عبدالحمید الخطیب کی:سیرت سیّد ولد آدم ۲۰۔ دکتور/ سلیمان بن حمد العودہ کی:السیرۃ النبویۃ فی الصحیحین وعند ابن اسحاق ۲۱۔ مصنف ھذا الکتاب فضیلۃ الشیخ عبداللّٰه المرزوق حفظہ اللّٰہ کی:الرحمۃ المہداۃ محمد رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم ۲۲۔ اسی طرح تیس عدد علماء عصر حاضر کی علمی کاوش کا ایک جدید نمونہ روز گار ’’نظرۃ النعیم‘‘ کا تذکرہ بھی قابل تذکرہ ہے۔ ترجمہ و مترجم سے متعلق مترجم کتاب ھذا… اپنے رب کریم کے عفو و فضل کا طلب گار… ۱بو یحییٰ محمد زکریا زاہد سابق مترجم وزراۃ العدل المملکۃ السعودیۃ في عرعر و شارح مؤطا الامام مالک رحمہ اللّٰہ باسم ’’قولِ ثابت‘‘ اس بار وِزٹ ویزے پر جب دولت شقیقہ مملکت عربیہ سعودیہ آیا ہوں تو مملکت کے مشائخ میں سے بعض نئے رابطوں اور نئے متعارفین سے ملاقاتوں کے ضمن میں صوبہ القصیم کے مرکزی شہر/ بریدہ میں وزارۃ شتون اسلامیہ کے اشراف میں کام کرنے والے مکتب الدعوۃ بالجالیات/ الفائزیہ کے