کتاب: نبی مصطفٰی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع سیرت - صفحہ 168
قیدار کی اولادمیں عدنان اور عدنان کی اولاد میں قصی بہت مشہور ہیں جو چار واسطے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دادا ہیں۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ماں کا نام آمنہ ہے جو وہب کی بیٹی ہیں۔ وہب قبیلہ بنو زہرہ کاسردار تھا،ان کا سلسلۂ نسب فہرا الملقب بہ قریش کے ساتھ جا ملتا ہے۔ اس لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم ددھیال اور ننھیال میں عرب کے بہترین قبیلہ، بہترین قوم اور شاخ میں سے ہیں۔ (۷) عیسائیوں کی ’’ کتاب مقدس ‘‘ یعنی پرانا(تورات)اور نیا عہدنامہ(انجیل)کتاب ’’ استثناء ‘‘ میں(جسے انگریزی میں انہوں نے The Holly Bible-Containing The Old and New Tesaments میں Deuteronomy کے Chapter 18 میں(ص ۱۵۷)پر درج کیا ہے۔ باب ۱۸، فقرہ نمبر ۱۵ تا نمبر ۲۲ ملاحظہ فرمائیں۔ لکھا ہے:[1] ’’ خداوند تیرا خدا تیرے لیے ہی درمیا ن سے یعنی تیرے ہی بھائیوں میں سے میری مانند ایک نبی برپا کرے گا تم اس کی سننا۔ یہ تیری اس درخواست کے مطابق ہوگا جو تو نے خداوند اپنے خدا سے مجمع کے دن حورب میں کی تھی کہ مجھ کو نہ تو خدا وند اپنے خدا کی آواز پھر سننی پڑے اور نہ ایسی بڑی آگ ہی کا نظارہ ہوتا کہ میں مر نہ جاؤں۔ اور خداوند نے مجھ سے کہا کہ وہ جو کچھ کہتے ہیں، سو ٹھیک کہتے ہیں۔ میں ان کے لیے انہی کے بھائیوں میں سے تیری مانند ایک نبی برپا کروں گا اور اپنا کلام اس کے منہ میں ڈالوں گا، اور جو کچھ میں اسے حکم دوں گا وہی وہ ان سے کہے گا۔ اور جو کوئی میری ان باتوں کو جن کو وہ میرا نام لے کر کہے گا نہ سنے تو میں ان کا حساب اس سے لوں گا۔لیکن جو نبی گستاخ بن کر کوئی ایسی بات میرے نام سے کہے جس کے کہنے کا میں نے اس کو حکم نہیں دیا یا اور
[1] یہ ’’ کتاب مقدس ‘‘ پاکستان بائبل سوسائٹی انارکلی لاہور کی طبع شدہ ہے۔ اس کے کریڈٹ پیج پر… The Holly Bible Urdu Revision لکھا ہے۔