کتاب: نبی مصطفٰی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع سیرت - صفحہ 162
النَّاسِ لَا یَعْلَمُوْنَ o﴾(سبا:۲۸) ’’ اور(اے پیغمبرؐ!)ہم نے تو تجھ کو ساری(دنیا کے)لوگوں کو خوشخبری سنانے اور(عذاب سے)ڈرانے کے لیے بھیجا ہے، پر اکثر لوگ نادان ہیں۔ ‘‘ ۳۔ تیسرے مقام پر ایک فرمان اس طرح سے ہے: ﴿اِنْ ہُوَ اِلَّا ذِکْرٌ لِّلْعٰلَمِیْنَ o وَلَتَعْلَمُنَّ نَبَاَہٗ بَعْدَ حِیْنٍ o﴾ (صٓ:۸۷۔۸۸) ’’ قرآن اور کچھ نہیں سارے جہان(جن اور آدمیوں)کے لیے نصیحت ہے اور تم کو(اے کافرو!)کچھ دنوں بعد اس کی حقیقت ضرور معلوم ہوجائے گی۔‘‘ ۴۔ پھر یہ فرمان بھی پڑھ لیں: ﴿قُلْ یٰٓـأَیُّھَا النَّاسُ اِنِّیْ رَسُوْلُ اللّٰہِ اِلَیْکُمْ جَمِیْعَا نِ الَّذِیْ لَہٗ مُلْکُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ یُحْیٖ وَیُمِیْتُ فَاٰمِنُوْا بِاللّٰہِ وَرَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْاُمِّیِّ الَّذِیْ یُؤْمِنُ بِاللّٰہِ وَکَلِمٰتِہٖ وَاتَّبِعُوْہُ لَعَلَّکُمْ تَھْتَدُوْنَ o﴾(الاعراف:۱۵۸) ’’(اے پیغمبرؐ!)کہہ دے میں تم سب لوگوں کی طرف(عرب ہوں یا عجم)اللہ تعالیٰ کا بھیجا ہوا ہوں، جس کی آسمانوں اور زمین میں بادشاہت ہے، اُس کے سوا کوئی سچا اللہ نہیں وہی جلاتا ہے وہی مارتا ہے تو(لوگو!)اللہ تعالیٰ پر اور اُسکے پیغمبر اَن پڑھ نبی پر ایمان لاؤ جو اللہ تعالیٰ اور اس کی باتوں پر یقین رکھتا ہے اور اس کی پیروی کرو، تاکہ تم راہ پاؤ۔ ‘‘ ۵۔ ایک اور مقام پر دیکھئے: ﴿مَا کَانَ مُحَمَّدٌ اَبَآ اَحَدٍ مِّنْ رِّجَالِکُمْ وَلٰکِنْ رَّسُوْلَ اللّٰہِ وَخَاتَمَ النَّبِیّٖنَ وَکَانَ اللّٰہُ بِکُلِّ شَیْئٍ عَلِیْمًا o﴾(الاحزاب:۴۰) ’’ محمدؐ تم میں سے کسی مرد کا باپ نہیں ہے البتہ وہ اللہ تعالیٰ کا پیغمبر ہے اور