کتاب: نبی مصطفٰی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع سیرت - صفحہ 154
والا بخشنہار ہے۔ ‘‘
س:۱۷۳… حبیب ربّ کبریاء صلی اللہ علیہ وسلم تسلیما کثیرا مسجد میں داخل ہوتے وقت کیا پڑھتے تھے اور جب مسجد سے باہر تشریف لاتے تو اس وقت کون سی دعا پڑھتے تھے؟
ج:۱۷۳… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں داخل ہونے اور مسجد سے نکلنے کی دعائیں یوں پڑھا کرتے تھے:
((أَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِوَجْہِہِ الْکَرِیْمِ وَبِسُلْطَانِہِ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ۔ بِسْمِ اللّٰہِ، اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلیٰ مُحمَّدٍ، اَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِيْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ۔))[1]
’’میں عظمت والے اللہ کی، اس کے معزز چہرے کی اور اس کی قدیم سلطنت کی پناہ شیطان مردود سے چاہتا ہوں۔ اللہ کے نام سے(مسجد میں داخل ہو رہا ہوں)اے اللہ! تو محمد(رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم)پر اپنی رحمتیں نازل فرما۔ اے اللہ! تو میر ے لیے اپنی رحمت کے درو ازے کھول دے۔‘‘
یوں بھی کہیں تو ٹھیک ہے۔ ان شاء اللہ:
((بِسْمِ اللّٰہِ وَالصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ رَسُوْلِ اللّٰہِ، اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيْ ذُنُوْبِيْ وَافْتَحْ لِيْ اَبْوَابَ رَحْمَتِکَ۔))[2]
’’ اللہ کے نام سے(میں مسجد میں داخل ہو رہا ہوں)اور درُودوسلام اللہ رب العالمین کی طرف سے رسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم)پر۔ اے اللہ! میرے گناہ معاف کر دے اور میر ے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔‘‘
مسجد سے نکلنے کی دعا:
((بِسْمِ اللّٰہِ وَالصَّلوٰۃُ وَالسَّلَامُ عَلیٰ رَسُوْلِ اللّٰہِ، اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ
[1] الکلم الطیّب ، الاذکار للنووی۔ اور ابن السنّی رحمہم اللہ کی عمل الیوم واللیلۃ سے یہ الفاظ نقل کیے گئے ہیں۔
[2] سنن أبی داؤد ، ح: ۴۶۵ اور صحیح ابن ماجہ: ۱/۱۲۹ ، ح: ۷۷۱۔