کتاب: نبی مصطفٰی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع سیرت - صفحہ 132
ان کی زیارت کرتے، ان کے مریضوں کی تیمار داری کرتے اور ان کے جنازوں میں حاضر ہوتے تھے۔ (۶) آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے جوتے میں خود پیوند لگالیتے، اپنے کپڑے کو خود سی لیتے اور اپنی قمیص کی مرمت خود کرلیا کرتے،(اس میں پیوند لگالیتے تھے)۔ (۷) جوؤں کے خیال سے اپنے کپڑے کو آپ خود ٹٹول لیا کرتے، اپنی بکری کا دودھ خود نکال لیتے اور اپنی خدمت خود کرلیا کرتے تھے۔ (۸) بچوں کے پاس سے گزرتے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ان کو پہلے سلام کرتے۔ (۹) آپ زمین پر تشریف رکھتے، زمین پر ہی بیٹھ کر کھانا وغیرہ کھاتے اور مردوں کے گھروں سے متعلقہ کام خود کرتے تھے۔ (۱۰) کوئی غلام بھی اگر جو کی ہی روٹی کی دعوت کیوں نہ دیتا آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی دعوت کو قبول کرلیتے، گدھے پر سواری کرلیتے اور اُون کے موٹے کپڑے پہنتے تھے۔ س:۱۶۱… وہ کون سی سورت ہے کہ جسے سونے سے قبل پڑھنے کے متعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے نصیحت فرمائی ہے؟ اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی سورہ کے بارے میں خبردی ہے کہ اس کی تلاوت اور اس پر عمل سے جہنم سے چھٹکارا مل جائے گا؟ ج:۱۶۱… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سونے سے قبل ’’ سورۃ الکٰفرون ‘‘… ﴿قُلْ یٰٓـأَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ o لَآ أَعْبُدُ مَا تَعْبُدُوْنَ o وَلَآ أَنْتُمْ عَابِدُوْنَ مَآ أَعْبُدُ o وَلَآ أَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدتُّمْ o وَلَآ أَنْتُمْ عٰبِدُوْنَ مَآ أَعْبُدُ o لَکُمْ دِیْنُکُمْ وَلِیَ دِیْنٍ o﴾… پڑھنے کی نصیحت و وصیت فرمائی ہے۔ اور آپ نے بتلایا ہے کہ:یہ سورۃ کفر و شرک سے کھلا برأت کا اعلان ہے۔ س:۱۶۲… نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب اپنے گھر میں تشریف لے جاتے تو آغاز کس عمل سے کرتے اور جب آپ سو کر بیدار ہوجاتے تو کس عمل سے آغاز فرماتے تھے؟ ج:۱۶۲… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب گھر تشریف لے جاتے تو آپ سب سے پہلے