کتاب: نبی مصطفٰی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع سیرت - صفحہ 125
(۱)ساداتنا زید بن حارثہ(شہید موتہ)۔(۲)ابورافع(۳)ثوبان(۴)ابوکبشہ(۵)کرکرہ(۶)انجشہ(۷)سفینہ اور(۸)ابومویہبہ رضی اللہ عنہم اجمعین۔ س:۱۴۶… نبی مکرم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعثت سے پہلے کون کون سے معاشی مہنہ(ذرائع)اختیار کیے تھے؟ ج:۱۴۶… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بعثت و نبوت سے پہلے(۱)بھیڑ بکریاں بھی چرائی تھیں اور(۲)تجارت کا کام بھی کیا تھا۔ س:۱۴۷… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حیاتِ طیبہ میں کتنے رمضان کے مہینے روزوں سے گزارے تھے؟ ج:۱۴۷… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سنہ ۲ ہجری میں فرض ہوجانے کے بعد اپنی حیاتِ طیبہ کے آخر تک ۹ رمضان المبارک روزوں سے گزارے تھے۔ س:۱۴۸… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حیاتِ طیبہ میں حج کتنے کیے تھے اور عمرہ کتنی بار کیا تھا؟ ج:۱۴۸… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی زندگی میں صرف ایک حج، حجۃ الوداع کیا اور درج ذیل چار عمرے کیے تھے۔(۱)صلح حدیبیہ والا عمرہ۔(۲)اگلے سال(سنہ ۷ ہجری میں)عمرۂ قضاء۔(۳)فتح مکہ کے بعد غزوۂ حنین کی کامیابی کے بعد واپسی پر جعرانہ سے احرام باندھ کر عمرہ اور(۴)اپنے حجتہ الوداع کے ساتھ آخری عمرہ۔ س:۱۴۹… مسجد نبوی میں کتنی نمازوں کا اجر و ثواب ملتا ہے؟ مسجد حرام(مکہ مکرمہ)میں کتنی نمازوں کا اور مسجد اقصیٰ میں کتنی نمازوں کا؟ ج:۱۴۹… صحیح احادیث کے مطابق مسجد نبوی(مدینہ منورہ)میں ایک نماز کا اجر ایک ہزار نماز کے برابر۔ مسجد حرام(مکہ مکرمہ)میں ایک نماز کا اجر ایک لاکھ نمازوں کے برابر اور مسجد اقصیٰ(بیت المقدس)میں ایک نماز کا اجر و ثواب پانچ سو نمازوں کے برابر ملتا ہے۔ س:۱۵۰… نبی مکرم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم اطہر پر ختم نبوت کی مہر کہاں پر