کتاب: نبی مصطفٰی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع سیرت - صفحہ 124
س:۱۴۳… خلفائے راشدین کون کون تھے کہ جنہیں نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد اہل اسلام(صحابہ کرام اور تابعین عظام)نے اپنے سیاسی، اجتماعی، ملکی اور تمام دینی اُمور کے لیے منتخب کیا تھا؟ بالترتیب اُن کے نام بتلائیے؟ ج:۱۴۳… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلفائے راشدین کہ جنھیں صحابہ کرام اور تابعین عظام نے اپنے تمام دینی و دنیاوی اُمور کے لیے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد منتخب کیا تھا، اُن کے نام بالترتیب یوں ہیں:(۱)اوّل خلیفۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بلا فصل سیّدنا ابوبکر صدیق بن ابوقحافہ رضی اللہ عنہما(۲)ثانی خلیفہ راشد اوّل امیر المؤمنین سیّدنا عمر بن الخطاب الفاروق رضی اللہ عنہ وأرضاہ(۳)ثالث خلیفۃ المسلمین ذوالنورین سیّدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ۔(۴)رابع خلیفہ راشد بلا خلاف امیر المؤمنین ابوالحسنین سیّدنا علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ وارضاہ۔ س:۱۴۴… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتبین وحی میں سے بعض کے نام لکھئے؟ ج:۱۴۴… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کاتبین وحی و کاتبین حدیث کی تعداد ویسے تو چالیس تک اہل علم نے شمار کی ہے، مگر ہم اختصار کے پیش نظر یہاں چند ایک کا تذکرہ کرتے ہیں۔ (۱)ساداتنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ۔ (۲)عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ۔ (۳)عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ۔ (۴)علی بن ابوطالب رضی اللہ عنہ۔ (۵)زبیر بن العوام رضی اللہ عنہ۔ (۶)اُبی بن کعب رضی اللہ عنہ۔ (۷)عبداللہ بن اَرقم رضی اللہ عنہ۔ (۸)ثابت بن قیس رضی اللہ عنہ بن شماس۔ (۹)حنظلہ بن الربیع الاسدی رضی اللہ عنہ۔ (۱۰)مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ۔ (۱۱)عبداللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ(شہیدِ موتہ) (۱۲)خالد بن ولید(سیف اللہ سیوف اللہ) (۱۳)خالد بن سعید بن العاص رضی اللہ عنہ (۱۴)معاویہ بن ابوسفیان رضی اللہ عنہ اور (۱۵)زید بن ثابت رضی اللہ عنہم اجمعین س:۱۴۵… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ بعض غلاموں کے نام لکھئے؟ ج:۱۴۵… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے آزاد کردہ غلام درج ذیل اصحاب تھے: