کتاب: نبی مصطفٰی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع سیرت - صفحہ 121
لقب… سیف اللہ تھا۔(۳)جناب ابوعبیدہ بن الجراح رضی اللہ عنہ کا لقب… امین الامہ تھا۔(۴)سیّدنا زبیر بن العوام رضی اللہ عنہ کا لقب… حواری رسول اللّٰہ صلی اللّٰه علیہ وسلم تھا۔(۵)سیّدنا حذیفہ بن الیمان رضی اللہ عنہ کا لقب… صاحب سیر رسول اللّٰہ تھا۔(نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا راز دان)۔(۶)سیّدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کا لقب… حبر ھذہ الامہ وترجمان القرآن تھا۔(۷)سیّدنا جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کا لقب… الطیار تھا۔(وہ اللہ کی جنتوں میں پرندوں کی صورت اُڑتے پھرتے ہیں)۔(۸)ساداتنا حسن و حسین ابناء و علی رضی اللہ عنہما کا لقب… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسے اور آپ کے دل کی ٹھنڈک ہے۔(۹)سیّدہ فاطمہ بنت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا لقب… زہراء ہے رضی اللہ عنہا۔(۱۰)اُمّ المؤمنین والمومنات عائشہ بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہما کا لقب… صدیقہ بنت صدیق ہے۔(۱۱)جناب طفیل بن عمرو دوسی رضی اللہ عنہ کا لقب… ذوالنور ہے۔ اور(۱۲)اسماء بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہما کا لقب… ذات النطاقین تھا۔
س:۱۴۰… نبی مکرم محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اس امت محمدیہ و اسلامیہ علی صاحبہا التحیۃ والسلام میں سب سے افضل شخصیت کون ہیں ؟ اور اس امت کے تمام زمانوں(صدیوں)میں سے کون سا زمانہ(صدی)سب سے افضل ہے؟
ج:۱۴۰… تمام اُمت اسلامیہ کے علماء عظام و آئمہ کرام اس بات پر متفق ہیں کہ نبی ختم الرسل محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اس اُمت میں بھی سب سے افضل ہیں اور تمام انبیاء کرام علیہم السلام سے بھی اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اور تمام نبیوں کے بعد تمام اُمتوں کے تمام اُمتیوں میں سب سے افضل اوّل خلیفۃ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سیّدنا ابوبکر صدیق بن ابوقحافہ رضی اللہ عنہما ہیں۔ اُن کے بعد اوّل امیر المؤمنین سیّدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ ہیں۔ اس اُمت کے تمام زمانوں(قرون، صدیوں)میں سے افضل ترین دور، زمانہ اور صدی نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کا دور اوّل(پہلی صدی)ہے۔ اُن کے بعد تابعین باقی ساری اُمت سے افضل ہیں اور ان کے بعد تبع تابعین رحمہم اللّٰه جمیعاً۔