کتاب: نبی مصطفٰی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع سیرت - صفحہ 119
مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو بطورِ ہدیہ پیش کیا تھا اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے کچھ کھا بھی لیا تھا۔ اس کا نام زینب بنت حارث تھا۔ اور یہ سلام بن مشکم یہودی کی بیوی تھی۔ اور جس صحابی نے اس گوشت میں سے کھایا اور وہ اسی زہر کے سبب فوت ہوگیا تھا، اس کا نام جناب بشر بن البرائی بن معرور تھا رضی اللہ عنہ۔
س:۱۳۵… قرآن میں مذکور ’’ کوثر ‘‘ سے کیا مراد ہے؟
ج:۱۳۵… قرآنِ حکیم(تیسویں اور آخری پارے)میں مذکور ,’ الکوثر ‘‘ سے مراد جنت کی ایک نہر ہے کہ جسے اللہ عزوجل نے اپنے حبیب و خلیل پیغمبر محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کر رکھا ہے۔ قیامت والے دن اس نہر کوثر پر اُمت اسلامیہ محمدیہ علی صاحبہا التحیۃ والسلام آئے گی اور اس کا پانی پئے گی۔ اس نہر میں برتنوں کی تعداد آسمان کے ستاروں جتنی ہوگی۔ اس نہر کے دونوں کنارے سچے موتی کے خیمے لگے ہوں گے۔ اس کی مٹی مشک کی ہوگی اور اس کی کنکریاں موتیوں کی۔ ‘‘
س:۱۳۶… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو صحابہ کرام کے تمام مردوں میں سے کس صاحب کے ساتھ سب سے زیادہ محبت تھی؟ اور عورتوں میں سب سے زیادہ محبت کن سے تھی؟
ج:۱۳۶… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سب سے زیادہ مردوں میں سے محبت سیّدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے تھی جبکہ عورتوں میں سے سب سے زیادہ محبت اُمّ المؤمنین سیّدہ عائشہ صدیقہ بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہما سے تھی۔
س:۱۳۷… صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے بالصراحت جنت کی بشارت پانے والے دس حضرات کون کون سے ہیں ؟
ج:۱۳۷… نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے بامر رب العالمین بالصراحت جنت کی بشارت حاصل کرنے والے عشرہ مبشرہ درج ذیل اصحاب تھے:(۱)ساداتنا ابوبکر صدیق بن ابوقحافہ(اوّل خلیفہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بلافصل)۔(۲)عمر بن الخطاب(اوّل امیر المؤمنین و ثانی خلیفۂ راشد)۔(۳)ثالث خلیفۂ راشد امیر المؤمنین سیّدنا عثمان بن عفان۔(۴)چوتھے خلیفۂ راشد امیر المؤمنین علی بن ابوطالب۔(۵)جناب طلحہ بن عبیداللہ۔(۶)حواری رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم