کتاب: نبی مصطفٰی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی جامع سیرت - صفحہ 102
لیے پڑھائی، لکھائی کی تعلیم پر حرص و طمع کی دلیل معلوم ہوتی ہے کہ اس کے لیے آپ کو کتنی طمع تھی۔
س:۱۱۳… جنگ بدر میں مشرکین مکہ میں سے کتنے آدمی مقتول ہوئے تھے؟ اسی طرح جنگ اُحد میں بتلائیے کہ مسلمان مجاہدین کتنے شہید ہوئے تھے؟
ج:۱۱۳… غزوۂ بدر الکبریٰ میں کفار و مشرکین مکہ کے کل ستر آدمی مقتول ہوئے جبکہ جنگ اُحد میں مسلمانوں کے بھی اتنے ہی(یعنی ستر صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین)افراد شہید ہوئے تھے۔
س:۱۱۴… درج ذیل غزوات کے متعلق بتلائیے کہ:کون کون سے مہینے، تاریخوں اور کون کون سے سال میں ہوئے تھے؟(۱)غزوۂ بدر الکبریٰ،(۲)جنگ اُحد،(۳)جنگ خندق،(۴)غزوۂ خیبر،(۵)فتح مکہ،(۶)جنگ حنین اور(۷)جنگ تبوک۔
ج:۱۱۴… غزوۂ بدرالکبریٰ:… بروز جمعہ سترہ(۱۷)رمضان المبارک سنہ ۲ ہجری میں ہوئی۔
جنگ اُحد:… بروز ہفتہ ۱۵ ماہ شوال سنہ ۳ ہجری میں۔
غزوۂ خندق:… ماہ شوال سنہ ۵ ہجری میں۔
جنگ خیبر:… ماہ محرم سنہ ۷ ہجری میں۔
فتح مکہ کا غزوہ:… ۱۹/ رمضان المبارک سنہ ۸ ہجری میں۔
جنگ حنین:… شوال سنہ ۸ ہجری میں(فتح مکہ کے متصل بعد)
اور جنگ تبوک:… ماہ رجب سنہ ۹ ہجری میں(اور یہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا آخری غزوہ تھا۔)
س:۱۱۵… غزوۂ اُحد کے لیے نبی معظم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ مدینہ منورہ سے نکلنے والے مسلمانون کی تعداد کتنی تھی؟ اور مدمقابل مشرکین کی تعداد کتنی تھی؟
ج:۱۱۵… رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ کے لیے اُحد پہاڑ کے دامن میں پہنچنے