کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار - صفحہ 517
(( اللّٰھُمَّ أَھِلَّہٗ عَلَیْنَا بِالْیُمْنِ وَالْإِیْمَانِ، وَالسَّلَامَۃِ وَالْإِسْلَامِ، رَبِّيْ وَرَبُّکَ اللّٰہُ)) ’’اے اللہ! تو اسے ہم پر بہتری اور ایمان ، سلامتی اور اسلام کے ساتھ نکال۔(اے چاند)تیرا اور میرا رب اللہ ہے۔ (۱۱۶۶)عَنْ أَنَسٍ قَالَ:کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقُوْلُ:(( اللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ، وَالْعَجْزِ وَالْکَسَلِ، وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ، وَضَلَعِ الدَّیْنِ، وَغَلَبَۃِ الرِّجَالِ))۔صحیح[1] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: (( اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْھَمِّ وَالْحُزْنِ، وَالْعَجْزِ وَالْکَسَلِ، وَالْجُبْنِ وَالْبُخْلِ، وَضَلَعِ الدَّیْنِ، وَغَلَبَۃِ الرِّجَالِ)) ’’اے اللہ! میں تجھ سے، غم، مصیبتوں، کمزوری، سستی، بزدلی، بخل، قرض کی زیادتی اور لوگوں کے غلبے کی پناہ چاہتا ہوں۔‘‘ (۱۱۶۷)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ یَقُوْلُ:کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقُوْلُ:(( اللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ، وَالْجُبْنِ وَالْھَرَمِ، وَأَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَأَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ))۔صحیح[2] سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: (( اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْعَجْزِ وَالْکَسَلِ، وَالْجُبْنِ وَالْھَرَمِ، وَأَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ، وَأَعُوْذُبِکَ مِنْ فِتْنَۃِ الْمَحْیَا وَالْمَمَاتِ)) اے اللہ! میں تجھ سے کمزوری اور سستی ، بزدلی اور بڑھاپے کی پناہ چاہتا ہوں اور میں تجھ سے عذاب قبر کی پناہ مانگتا ہوں اور میں تجھ سے زندگی اور موت کے فتنوں کی پناہ مانگتا ہوں۔‘‘ (۱۱۶۸)عَنْ عَائِشَۃَ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَقُوْلُ:(( اللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْکَسَلِ، وَالْھَرَمِ، وَالْمَغْرَمِ، وَالْمَأْثَمِ۔اللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابِ النَّارِ، وَفِتْنَۃِ النَّارِ، وَفِتْنَۃِ الْقَبْرِ، وَعَذَابِ الْقَبْرِ، وَشَرِّ فِتْنَۃِ الْغِنٰی، وَشَرِّ فِتْنَۃِ الْفَقْرِ، وَمِنْ شَرِّ فِتْنَۃِ الْمَسِیْحِ الدَّجَّالِ۔اللّٰھُمَّ اغْسِلْ خَطَایَايَ بِمَائِ الثَّلْجِ وَالْبَرَدِ، وَنَقِّ قَلْبِيْ کَمَا یُنَقَّی الثَّوْبُ الْأَبْیَضُ مِنَ الدَّنَسِ، وَبَاعِدْ بَیْنِيْ وَبَیْنَ خَطَایَايَ؛ کَمَا [3]
[1] صحیح البخاري:۶۳۲۹ [السنۃ:۱۳۵۵]۔ [2] صحیح البخاري:۶۳۲۸، مسلم:۲۷۰۶ من حدیث المعتمر بن سلیمان بہ۔[السنۃ:۱۳۵۶] [3] صحیح البخاري:۶۳۷۵، مسلم:۵۸۹ بعد ۲۷۰۵ من حدیث وکیع بہ۔[ السنۃ:۱۳۵۵]