کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار - صفحہ 516
وَسُوْئِ الْکِبَرِ، رَبِّ أَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابٍ فِی النَّارِ، وَعَذَابٍ فِی الْقَبْرِ))۔وَإِذَا أَصْبَحَ قَالَ ذٰلِکَ أَیْضًا:(( أَصْبَحْنَا وَأَصْبَحَ الْمُلْکُ لِلّٰہِ))۔صحیح اسی سند کے ساتھ(عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے)مروی ہے کہ رات کے وقت یوں فرماتے: (( رَبِّ أَسْأَلُکَ خَیْرَ مَا فِيْ ھٰذِہِ اللَّیْلَۃِ، وَخَیْرَ مَا بَعْدَھَا، وَأَعُوْذُبِکَ مِنْ شَرِّ مَا فِيْ ھٰذِہِ اللَّیْلَۃِ، وَشَرِّمَا بَعْدَھَا۔رَبِّ أَعُوْذُبِکَ مِنَ الْکَسَلِ ، وَسُوْئِ الْکِبَرِ، رَبِّ أَعُوْذُبِکَ مِنْ عَذَابٍ فِی النَّارِ، وَعَذَابٍ فِی الْقَبْر)) ’’اے میرے رب میں تجھ سے اس رات کی خیر اور اس کے بعد کی خیر مانگتا ہوں۔اور اس رات کے شر اور اس کے بعد کے شر سے تیری پناہ چاہتا ہوں۔اے میرے رب! میں تجھ سے سستی اور برے بڑھاپے کی پناہ چاہتا ہوں اور میرے رب! میں تجھ سے جہنم کے عذاب اورعذاب قبر کی پناہ چاہتا ہوں اور صبح کے وقت بھی یہی دعا یوں پڑھتے تھے۔اَصْبَحْنَا وَ اَصْبَحَ الْمُلْکُ لِلّٰہِ ہم نے صبح کی اور ہمارے(ارد گرد)سارے ملک نے اللہ کے لیے صبح کی۔‘‘ آخر تک (۱۱۶۴)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ:أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ یَقُوْلُ عِنْدَ الْکَرْبِ:(( لَا إِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ، لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، لَا إِلٰـہَ إِلاَّ اللّٰہُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ، وَرَبُّ الْأَرْضِ، وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْمِ))۔صحیح[1] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تکلیف کے وقت یہ دعا پڑھتے تھے: (( لَا إِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ، لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ، لَا إِلٰہَ إِلاَّ اللّٰہُ رَبُّ السَّمٰوَاتِ، وَرَبُّ الْأَرْضِ، وَرَبُّ الْعَرْشِ الْکَرِیْم)) ’’اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ عظمتوں والا بردبار ہے۔اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ عرش عظیم کا رب ہے۔اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ آسمانوں، زمین اور عرش کریم کا رب ہے۔‘‘ (۱۱۶۵)عَنْ طَلْحَۃَ بْنِ عُبَیْدِاللّٰہِ رضی اللّٰہ عنہ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ إِذَا رَأَی الْھِلَالَ قَالَ:(( اللّٰھُمَّ أَھِلَّہٗ عَلَیْنَا بِالْیُمْنِ وَالْإِیْمَانِ، وَالسَّلَامَۃِ وَالْإِسْلَامِ، رَبِّيْ وَرَبُّکَ اللّٰہُ))۔[2] سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہا بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب(پہلے دن کا)چاند دیکھتے تو فرماتے:
[1] صحیح البخاري:۶۳۴۶، مسلم:۲۷۳۰ من حدیث ھشام بہ۔ [2] ضعیف ، الترمذي:۳۴۵۱ من حدیث أبي عامر العقدي بہ، سلیمان بن سفیان ضعیف وبلال لین وللحدیث شواھد ضعیفۃ۔[السنۃ:۱۳۳۵]