کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار - صفحہ 514
(( اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَسْلَمْتُ نَفْسِيْ إِلَیْکَ، وَوَجَّھْتُ وَجْھِيْ إِلَیْکَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِيْ إِلَیْکَ، وَأَلْجَأْتُ ظَھْرِيْ إِلَیْکَ، رَغْبَۃً وَّرَھْبَۃً إِلَیْکَ،لَا مَلْجَأَ وَلَا مَنْجَاَ مِنْکَ إِلاَّ إِلَیْکَ، آمَنْتُ بِکِتَابِکَ الَّذِيْ أَنْزَلْتَ، وَبِنَبِیِّکَ الَّذِيْ أَرْسَلْتَ))۔ ’’اے اللہ! میں نے اپنا نفس تیرے حوالے کردیا ہے اور اپنا چہرہ تیری طرف پھیر دیا اور اپنے امور تیرے حوالے کردئیے ہیں۔میں نے اپنی پیٹھ تیرے لیے ہی لگائی ہے۔تجھ سے مجھے امید(بھی)ہے اور خوف(بھی)تیرے بغیر تجھ سے پناہ گاہ اورنجات کوئی نہیں۔تونے جو کتاب نازل کی ہے میں اس پر ایمان لایا اور جو نبی تونے بھیجا ہے میں اس پر ایمان لایا ہوں۔‘‘ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جس شخص نے یہ دعا پڑھی(پھر)اسی رات فوت ہو گیا تو دین اسلام پر مرا۔ (۱۱۶۰)عَنْ أَبِيْ زُھَیْرٍ الْأَنْمَارِيِّ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَہٗ قَالَ:((اللّٰھُمَّ اغْفِرْلِيْ، وَاخْسَأْ شَیْطَانِيْ، وَفُکَّ رِھَانِيْ، وَثَقِّلْ مِیْزَانِيْ، وَاجْعَلْنِيْ فِی النَّدِيِّ الْأَعْلٰی))۔[1] سیدنا ابوزہیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سوتے وقت یہ دعا پڑھتے تھے: ((اَ للّٰھُمَّ اغْفِرْلِيْ، وَاخْسَأْ شَیْطَانِيْ، وَفُکَّ رِھَانِيْ، وَثَقِّلْ مِیْزَانِيْ، وَاجْعَلْنِيْ فِی النَّدِيِّ الْأَعْلٰی)) ’’اے اللہ! مجھے بخش دے اور میرے(دشمن)شیطان کو ذلیل کر اورمیری گردن کو(اپنے سوا اوروں سے)آزاد کردے اور میرے(اعمال کے)ترازو کو بھاری کر اورمجھے اپنی پسندیدہ مجلس میں شامل کر۔‘‘ (۱۱۶۱)عَنْ عَلِيٍّ رضی اللّٰہ عنہ عَنْ رَّسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:أَنَّہٗ کَانَ یَقُوْلُ عِنْدَ مَضْجَعِہٖ:(( اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِوَجْھِکَ الْکَرِیْمِ، وَبِکَلِمَاتِکَ التَّامَّۃِ، مِنْ شَرِّ مَا أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِیَتِہٖ۔اللّٰھُمَّ أَنْتَ تَکْشِفُ الْمَغْرَمَ وَالْمَأْثَمَ، اللّٰھُمَّ لَا یُھْزَمُ جُنْدُکَ، وَلَا یُخْلَفُ وَعْدُکَ، وَلَا یَنْفَعُ ذَا الْجَدِّ مِنْکَ الْجَدُّ، سُبْحَانَکَ اللّٰھُمَّ وَبِحَمْدِکَ))۔[2] سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم(سونے کے لیے)لیٹتے وقت یہ(دعا)پڑھتے تھے: (( اَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَعُوْذُ بِوَجْھِکَ الْکَرِیْمِ، وَبِکَلِمَاتِکَ التَّامَّۃِ، مِنْ شَرِّ مَا أَنْتَ آخِذٌ بِنَاصِیَتِہٖ۔اللّٰھُمَّ
[1] صحیح، أبوالشیخ ص۱۶۸، أبوداود:۵۰۵۴ من حدیث ثور بہ وعلقہ من حدیث أبي ھمام وصححہ الحاکم ۱/۵۴۰ ووافقہ الذھبي۔ [2] ضعیف، أبوالشیخ ص۱۶۸، أبوداود:۵۰۵۲ من حدیث أبی الجواب بہ، أبوإسحاق السبیعي عنعن۔