کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار - صفحہ 512
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر رات جب(سونے کے لیے)بستر پر تشریف لاتے تو اپنی ہتھیلیاں اکٹھی کرکے ان میں پھونک مارتے اور سورۃ اخلاص، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھتے تھے۔پھر جہاں تک ہوسکتا ان(ہتھیلیوں)کو اپنے جسم پر ملتے۔سراور چہرے اور جسم کے اگلے حصے سے شروع کرتے۔یہ کام آپ صلی اللہ علیہ وسلم تین دفعہ کرتے تھے۔ (۱۱۵۵)عَنْ جَابِرٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لاَ یَنَامُ حَتّٰی یَقْرَأَ تَنْزِیْلُ السَّجْدَۃَ وَتَبَارَکَ۔[1] سیدنا جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سورۃ الم تنزیل السجدۃ اور سورۃ تبارک الذی بیدہ الملک پڑھے بغیر نہیں سوتے تھے۔ (۱۱۵۶)عَنْ حُذَیْفَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا أَخَذَ مَضْجَعَہٗ مِنَ اللَّیْلِ، وَضَعَ یَدَہٗ تَحْتَ خَدِّہٖ، ثُمَّ یَقُوْلُ:(( اللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ أَمُوْتُ وَأَحْیَا))۔وَإِذَا اسْتَیْقَظَ قَالَ:(( الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ أَحْیَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَیْہِ النُّشُوْرُ))۔صحیح[2] سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب رات کو(سونے کے لیے)لیٹتے تو اپنا ہاتھ اپنے رخسار کے نیچے رکھ کر فرماتے: (( اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ أَمُوْتُ وَأَحْیَا)) ’’اے اللہ! میں تیرے نام کے ساتھ ہی مرتا اور جیتا ہوں اور جب(نیند سے)بیدار ہوتے تو فرماتے: (( اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ أَحْیَانَا بَعْدَ مَا أَمَاتَنَا وَإِلَیْہِ النُّشُوْرُ)) ’’سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جس نے ہمیں(نیند)کی موت دینے کے بعد زندہ کیا اور اس کی طرف واپس لوٹنا ہے۔‘‘ (۱۱۵۷)عَنْ أَنَسٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا أَوٰی إِلٰی فِرَاشِہٖ قَالَ:(( الْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِيْ أَطْعَمَنَا وَسَقَانَا، وَکَفَانَا وَآوَانَا، وَکَمْ مَّنْ لَا کَافٍ لَہٗ وَلَا مُؤی))۔صحیح[3] سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب(سونے کے لیے)بستر پر تشریف لاتے تو فرماتے:
[1] حسن، أبوالشیخ في طبقات المحدثین بأصبھان(۳/۳۴۷ ترجمۃ جعفر بن أحمد بن فارس)الترمذي:۲۸۹۲ من حدیث فضیل بہ، لیث توبع وللحدیث شواھد۔[السنۃ:۱۲۰۸] [2] صحیح البخاري:۶۳۱۴۔ [3] صحیح مسلم:۲۷۱۵ من حدیث حماد بن سلمۃ بہ۔[السنۃ:۱۳۱۸]