کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار - صفحہ 51
(داخل ہو کر)چلا تو یوسف علیہ السلام کو پایا۔(جبریل نے)کہا: یہ یوسف علیہ السلام ہیں انھیں سلام کہیں۔میں نے انھیں سلام کہا تو انھوں نے جواب دیا پھر کہا: ’’نیک بھائی اور نیک نبی کو خوش آمدید ہو۔‘‘
پھر وہ(جبریل)مجھے چوتھے آسمان پر لے گئے۔دروازہ کھلوایا گیا، کہا گیا:کون ہے؟ کہا :جبریل،کہا گیا: تیرے ساتھ کون ہے؟ کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم ، کہا گیا: کیا وہ بلائے گئے ہیں؟ کہا :جی ہاں، کہا گیا: انھیں خوش آمدید ہو، ان کا آنا(اور آنے کا مقام)بہت اچھا ہے۔پھر دروازہ کھول دیا گیا۔جب میں چلا تو ادریس علیہ السلام کو پایا۔کہا: یہ ادریس ہیں انھیں سلام کہو۔میں نے سلام کہا تو انھوں نے جواب دیا پھر کہا: نیک بھائی اور نیک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خوش آمدید ہو۔
پھر مجھے پانچویں آسمان پر لے جایا گیا۔دروازہ کھلوایا گیا۔کہا گیا:یہ کون ہے؟ کہا: جبریل، کہا گیا: اور تیرے ساتھ کون ہے؟ کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہا گیا: انھیں بلوایا گیاہے؟ کہا: جی ہاں، کہا گیا: انھیں خوش آمدید ہو، ان کا آنا(اور آنے کا مقام)بہت اچھا ہے۔
پھر جب میں چلا تو ہارون علیہ السلام کو دیکھا، کہا: یہ ہارون ہیں انھیں سلام کریں، میں نے سلام کیا تو انھوں نے جواب دیا پھر کہا: نیک بھائی اور نیک نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خوش آمدید ہو۔
پھر مجھے چھٹے آسمان پر چڑھایا گیا۔جب دروازہ کھلوایا گیا تو کہا گیا :یہ کون ہے؟ کہا: جبریل، کہا گیا: تیرے ساتھ کون ہے؟ کہا: محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہا گیا :انھیں بلوایا گیا ہے؟ کہا: جی ہاں، کہا گیا: انھیں خوش آمدید ہو۔ان کا آنا(اور آنے کا مقام)بہت اچھا ہے۔جب میں چلا تو موسیٰ علیہ السلام کو دیکھا ، کہا: یہ موسیٰ ہیں انھیں سلام کہیں۔میں نے سلام کیا تو انھوں نے جواب دیا پھر فرمایا: نیک بھائی اور نیک نبی کو خوش آمدید ہو۔
جب میں وہاں سے آگے بڑھا تو وہ موسیٰ علیہ السلام روئے۔پوچھا گیا: آپ کیوں رو رہے ہیں؟ کہا: میں اس پر رو رہا ہوں کہ ایک لڑکا جو میرے بعد نبی بنا۔میری امت سے زیادہ اس کی امت جنت میں داخل ہوگی۔
پھر مجھے ساتویں آسمان پر لے جایا گیا۔دروازہ کھلوایا گیا، کہا گیا: کون ہے؟ کہا: جبریل، کہا گیا: تیرے ساتھ کون ہے؟ کہا :محمد صلی اللہ علیہ وسلم کہا گیا: انھیں بلوایا گیا ہے؟ کہا: جی ہاں،، کہا گیا: انھیں خوش آمدید ہو ان کا آنا(اور آنے کا مقام)بہت اچھا ہے۔
جب میں چلا تو ابراہیم علیہ السلام کو پایا۔کہا گیا :یہ آپ کے باپ ابراہیم علیہ السلام ہیں انھیں سلام کہیں۔میں نے سلام کیا تو انھوں نے جواب دیا پھر کہا: نیک بیٹے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو خوش آمدید ہو۔پھر مجھے