کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار - صفحہ 509
(۱۱۴۷)عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم:(( إِنِّيْ لَأَسْتَغْفِرُاللّٰہَ فِی الْیَوْمِ وَأَتُوْبُ سَبْعِیْنَ مَرَّۃً))۔صحیح[1] سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاکہ میں روزانہ ستر دفعہ توبہ واستغفار کرتا ہوں۔ (۱۱۴۸)عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یُکْثِرُ مِنْ قَوْلِ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ، أَسْتَغْفِرُاللّٰہَ وَأَتُوْبُ إِلَیْہِ۔قَالَتْ:فَقُلْتُ: یَارَسُوْلَ اللّٰہِ! أَرَاکَ تُکْثِرُ مِنْ قَوْلِ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ، أَسْتَغْفِرُاللّٰہَ وَأَتُوْبُ إِلَیْہِ، فَقَالَ:(( خَبَّرَنِيْ رَبِّيْ أَنِّيْ سَأَرٰی علَاَمَۃً فِيْ أُمَّتِيْ، فَإِذَا رَأَیْتُھَا أَکْثَرْتُ مِنْ قَوْلِ سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ أَسْتَغْفِرُاللّٰہَ وَأَتُوْبُ إِلَیْہِ، فَقَدْ رَأَیْتُھَا رضی اللّٰه عنہ إِذَا جَآئَ نَصْرُاللّٰہِ وَالْفَتْحُ ﴾ إِلٰی آخِرِ السُّوْرَۃِ))۔صحیح[2] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کثرت سے ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ، اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ‘‘ پڑھتے تھے۔ میں نے کہا: یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم!آپ کثرت سے ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ، اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ‘‘پڑھتے ہیں؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے رب نے مجھے خبردی ہے کہ میں اپنی امت میں(فتح کی نشانی)دیکھو ں گا۔پس جب میں دیکھتا ہوں تو کثرت سے ’’سُبْحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمْدِہٖ اَسْتَغْفِرُاللّٰہَ وَاَتُوْبُ اِلَیْہِ،، پڑھتا ہوں۔یقیناً میں نے اسے دیکھ لیا ہے۔ اِذَا جَآئَ نَصْرُ اللّٰہِ وَالْفَتْحُ۔إلخ(سورۃ النصر) ’’جب اللہ کی مدد اور فتح آگئی۔‘‘الخ (۱۱۴۹)عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ:إِنْ کُنَّا لَنَعُدُّ لِرَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم فِی الْمَجْلِسِ یَقُوْلُ :(( رَبِّ اغْفِرْلِيْ وَتُبْ عَلَيَّ، إِنَّکَ أَنْتَ التَّوَّابُ الْغَفُوْرُ))مِائَۃَ مَرَّۃٍ۔[3]
[1] صحیح، عبدالرزاق فی التفسیر(۲/۱۸۱ ح ۲۸۸۲)الترمذي:۳۲۵۹ من حدیث عبدالرزاق بہ۔[السنۃ:۱۲۸۵] [2] صحیح مسلم:۴۸۴ وأصلہ عندالبخاري:۸۱۷۔ [3] صحیح، عبد بن حمید في مسندہ:۷۸۶، ابن أبي شیبۃ فی المصنف(۱۰/۲۹۷، ۲۹۸، ۱۳/۴۶۲)أبوداود:۱۵۱۶ وابن ماجہ:۳۸۱۴ والترمذي:۳۴۳۴ من حدیث مالک بن مغول بہ۔[السنۃ:۱۲۸۹]