کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار - صفحہ 50
بارے میں حدیث بیان کی:
میں حطیم یا الحجر٭(کعبہ کے نزدیک)سو رَہاتھا۔اتنے میں ایک آنے والا آیا اس نے یہاں سے یہاں تک چیرا۔میں نے اپنے ساتھی جارود سے پوچھا:
اس کا کیا مطلب ہے؟ اس نے کہا :گردن کے گڑھے سے زیر ناف تک چیرا۔پھر اس نے میرا دل نکالا۔پھر میرے لئے سونے کی ایک طشتری لائی گئی جو ایمان سے بھری ہوئی تھی۔پھر اس نے میرے دل کو دھویا۔پھر اسے(ایمان وحکمت سے)بھر دیا گیا پھر اسے(اپنی جگہ)لوٹا دیا گیا۔
پھر میرے پاس ایک جانور لایا گیا جو خچر سے چھوٹا اور گدھے سے بڑا تھا۔
(انس بن مالک سے)جارود نے کہا: اے ابوحمزہ! وہ براق ہے، انس نے کہا: جی ہاں۔وہ حدِنگاہ تک اپنا قدم رکھتا تھا۔پس مجھے اس پر سوار کیا گیا۔پھر مجھے جبریل لے گئے حتیٰ کہ میں آسمان دنیا پر پہنچا۔دروازہ کھلوایا گیا کہا گیا: یہ کون ہے؟ کہا:جبریل، کہا گیا: تیرے ساتھ کون ہے؟ کہا: محمد، صلی اللہ علیہ وسلم کہا گیا: انھیں بلوایا گیا ہے؟ کہا: جی ہاں، کہا گیا: انھیں خوش آمدید ہو۔ان کا آنا(اور آنے کا مقام)بہت اچھا ہے پھر دروازہ کھول دیا گیا۔پھر جب میں گیا تو دیکھا کہ آدم علیہ السلام ہیں۔(جبریل علیہ السلام نے)کہا: یہ آپ کے باپ آدم علیہ السلام ہیں آپ انھیں سلام کہیں۔پس میں نے انھیں سلام کہا تو انھوں نے جواب دیا پھر کہا: نیک بیٹے اور نیک نبی کو خوش آمدیدہو۔
پھر مجھے دوسرے آسمان پر لے جایا گیا۔دروازہ کھلوایا تو کہا گیا:کون ہے؟ کہا:جبریل، کہا گیا تیرے ساتھ کون ہے؟ کہا:محمد(صلی الله عليہ وسلم)کہا گیا: ان کو بلوایا گیا ہے؟ کہا: جی ہاں، کہا گیا: انھیں خوش آمدید ہو، ان کا آنا(اور آنے کا مقام)بہت اچھا ہے۔پھر دروازہ کھولا گیا۔میں جب چلا تو یحییٰ اور عیسیٰ(علیہماالسلام)کو پایا۔وہ دونوں(ایک دوسرے کی)خالہ کے بیٹے ہیں۔(جبریل نے مجھے)کہا: یہ یحییٰ اور عیسیٰ(علیہماالسلام)ہیں، انھیں سلام کہو۔پس میں نے انھیں سلام کہا۔دونوں نے جواب دیا پھر کہا: نیک بھائی اور نیک نبی کو خوش آمدید ہو۔
پھر وہ مجھے تیسرے آسمان پر لے گئے۔پھر دروازہ کھولنے کا کہا گیا۔پوچھا گیا: کون ہے؟ کہا: جبریل، کہا گیا: تیرے ساتھ کون ہے؟کہا: محمد(صلی الله عليہ وسلم)کہا گیا انھیں بلایا گیا ہے؟ کہا: جی ہاں، کہا گیا: انھیں خوش آمدید ہو، ان کا آنا(اور آنے کا مقام)بہت اچھا ہے۔پھر دروازہ کھول دیا گیا۔میں جب
__________________________
٭ کعبہ کا وہ حصہ جو تعمیر کے دوران میں بیت اللہ میں شامل ہونے سے رہ گیا، اسے حطیم کہتے ہیں۔