کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار - صفحہ 454
(۹۶۴)عَنْ أُمِّ الْمُنْذَرِ قَالَتْ:دَخَلَ عَلَيَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَمَعَہٗ عَلِيٌّ، وَلَنَا دَوَالٍ مُعَلَّقَۃٌ قَالَتْ:فَجَعَلَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَأْکُلُ وَعَلِيٌّ مَعَہٗ یَأْکُلُ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لِعَلِيٍّ:((مَہْ یَا عَلِيُّ! فَإِنَّکَ نَاقِہٌ))۔قَالَ:فَجَلَسَ عَلِيٌّ وَرَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَأْکُلُ، قَالَتْ:فَجَعَلَتْ لَھُمْ سِلْقًا وَشَعِیْرًا، فَقَالَ النَّبِيُّ:(( یَا عَلِيُّ مِنْ ھٰذَا فَأَصِبْ فَإِنَّہٗ أَوْفَقُ لَکَ))۔[1]
سیدہ ام منذر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے ساتھ علی رضی اللہ عنہ میرے پاس آئے اور ہمارے(گھر)کھجور کی ایک شاخ لٹکی ہوئی تھی(ام منذرنے)کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور علی رضی اللہ عنہ نے اسے کھانا شروع کیا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے علی رضی اللہ عنہ سے کہا: اے علی تم رک جاؤ کیونکہ تم(بیماری کی وجہ سے)کمزور ہو(گئے ہو)پھر علی رضی اللہ عنہ بیٹھ گئے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کھاتے رہے۔
(ام منذر نے)کہا: میں نے ان کے لیے سبزی اور جو تیار کئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی رضی اللہ عنہ اس میں سے لو یہ تمھاری طبیعت کے موافق ہے۔
(۹۶۵)عَنْ أَبِيْ ھُرَیْرَۃَ رضی اللّٰہ عنہ:أَنَّہٗ رَاٰی رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم تَوَضَّأَ مِنْ تَوْرِ أَقِطٍ، ثُمَّ رَآہُ أَکَلَ مِنْ کَتِفِ شَاۃٍ، ثُمَّ صَلّٰی وَلَمْ یَتَوَضَّأْ۔[2]
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پنیر کھانے سے وضو کرتے دیکھا ہے۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بکری کے کندھے کا گوشت کھایا۔پھر نماز پڑھی اور(دوبارہ)وضو نہیں کیا۔
(۹۶۶)عَنْ عَائِشَۃَ اُمِّ الْمُوْمِنِیْنَ قَالَتْ:کَانَ النَّبِيُّص یَأْتِیْنِيْ فَیَقُوْلُ:(( أَعِنْدَکِ غَدَائٌ؟))۔فَأَقُوْلُ:لَا ، فَیَقُوْلُ:(( إِنِّيْ صَائِمٌ))، قَالَتْ:وَأَتَانِيْ یَوْمًا، فَقُلْتُ:یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ! إِنَّہٗ أُھْدِیَتْ لَنَا ھَدِیَّۃٌ، قَالَ:(( وَمَا ھِيَ؟))قُلْتُ:حَیْسٌ، قَالَ:(( أَمَا إِنِّيْ أَصْبَحْتُ صَائِمًا))، قَالَتْ: ثُمَّ أَکَلَ۔صحیح[3]
سیدہ عائشہ ام المومنین رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس آتے تو فرماتے: کیا تمھارے پاس صبح کا کھانا ہے؟ میں کہتی کہ نہیں ہے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے:میں روزے سے ہوں۔
[1] حسن، الترمذي:۲۰۳۷ وفی الشمائل :۱۸۰ صححہ الحاکم ۴/۴۰۷ ووافقہ الذھبي۔[السنۃ:۲۸۶۳]
[2] صحیح، الترمذي فی الشمائل:۱۷۵ وصححہ ابن خزیمۃ:۴۲ وابن حبان:۲۱۷ من حدیث عبدالعزیز الد راوردي بہ۔
[3] صحیح، الترمذي:۷۳۴ وفی الشمائل:۱۸۱ مسلم:۱۱۵۴ من حدیث طلحۃ بن یحیی بہ۔