کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار - صفحہ 453
ثَرِیْدٌ عَلَیْہِ قَرْعٌ یَلْتَقِطُ الْقَرْعَ قَالَ أَنَسٌ:فَأَنَا أُحِبُّ الْقَرْعَ لِحُبِّ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بے شک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کدو کو بہت پسند کرتے تھے۔جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کدو والا شوربا رکھا جاتا تو کدو چن لیتے۔سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کدو پسند کرنے کی وجہ سے کدو پسند کرتا ہوں۔ (۹۶۱)عَنْ عَبْدِاللّٰہِ بْنِ السَّائِبِ بْنِ خَبَّابٍ عَنْ أَبِیْہِ ،عَنْ جَدِّہٖص قَالَ:رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَأْکُلُ مِنْ قَدِیْدٍ فِيْ طَبَقٍ، فَقَامَ إِلٰی فَخَارَۃٍ فِیْھَا مَائٌ فَشَرِبَ۔[1] سیدنا خباب رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک تھالی میں سے خشک گوشت کھاتے ہوئے دیکھا ہے۔پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک مشک کے پاس گئے جس میں پانی تھا تو(پانی)پیا۔ (۹۶۲)عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِاللّٰہِ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:أَکَلْنَا الْقَدِیْدَ مَعَ رَسُوْلِ اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم۔[2] سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خشک گوشت کھایا ہے۔ (۹۶۳)عَنْ سَلْمٰی:(( أَنَّ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ وَابْنَ عَبَّاسٍ وَابْنَ جَعْفَرٍ أَتَوْھَا، فَقَالُوْا لَھَا: اصْنَعِيْ لَنَا طَعَامًا، مِمَّا کَانَ یُعْجِبُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم وَیُحْسِنُ أَکْلَہٗ، فَقَالَتْ:یَا بُنَيَّ! لَا تَشْتَھِیْہِ الْیَوْمَ، قَالَ:بَلَی اصْنَعِیْہِ لَــنَا، قَالَ:فَقَامَتْ فَأَخَذَتْ شَیْئًا مِنَ الشَّعِیْرِ وَطَبَخَتْہُ، ثُمَّ جَعَلَتْہُ فِيْ قِدْرٍ، وَصَبَّتْ عَلَیْہِ مِنْ زَیْتٍ، وَدَقَّتْ الْفُلْفُلَ وَالتَّوَابِلَ وَقَرَّبَتْہُ إِلَیْھِمْ، فَقَالَتْ:ھٰذَا مِمَّا کَانَ یُجْعِبُ النَّبِيَّ ا وَیُحْسِنُ أَکْلَہٗ))۔[3] سیدہ سلمیٰ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ حسن بن علی، ابن عباس اور ابن جعفر رضی اللہ عنہم ان کے پاس آئے تو انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا پسندیدہ کھانا ہمارے لئے تیار کریں(سلمیٰ رضی اللہ عنہا نے)کہا: اے میرے بیٹو! آج اس کی خواہش نہ کرو۔کہا کیوں نہیں! ہمارے لئے اسے تیار کریں۔کہا:(سلمیٰ رضی اللہ عنہا)کھڑی ہوئیں تو کچھ جو لیے اور ان کو پکایا پھر ان کو ہنڈیا میں ڈال دیا اور اس پر تیل انڈیل دیا۔مرچ و مصالحے کو باریک کیا اور اسے ان پر پیش کر دیا اور کہا یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا پسندیدہ کھانا ہے جسے آپ خوشی سے کھاتے تھے۔
[1] ضعیف جدًا ، أبوالشیخ ص۱۹۲ عبدالعزیز بن عمران متروک۔ [2] صحیح، أبوالشیخ ص۱۹۲، أحمد ۳/۳۲۷ من حدیث الحسین بن واقد بہ وأبوالزبیر صرح بالسماع۔ [3] ضعیف، الترمذي فی الشمائل:۱۷۷ الفضیل بن سلیمان ضعفہ الجمھور۔