کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار - صفحہ 445
(۹۳۴)عَنْ جَابِرٍ رضى اللّٰه عنہ قَالَ:کُنَّا إِذَا أَکَلْنَا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم طَعَامًا: لَا نَبْدَأُ حَتّٰی یَکُوْنَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَبْدَأُ۔[1] سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کھانا کھاتے تھے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے شروع نہیں کرتے تھے۔ (۹۳۵)عَنْ کَعْبِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَأْکُلُ بِثَلاَثَۃِ أَصَابِعَ، وَلَا یَمْسَحُ یَدَہٗ حَتّٰی یَلْعَقَھَا۔صحیح[2] سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تین انگلیوں سے کھانا کھاتے تھے اور انھیں چاٹنے کے بغیر ہاتھ نہیں پونچھتے تھے۔ (۹۳۶)عَنْ أَنَسٍ رضى اللّٰه عنہ قَالَ:کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم إِذَا أَکَلَ طَعَامًا لَعَقَ أَصَابِعَہُ الثَّلاَثَ۔[3] سیدنا انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب کھانا کھالیتے تو اپنی تینوں انگلیاں چاٹتے تھے۔ (۹۳۷)عَنْ کَعْبٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:رَأَیْتُ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَأْکُلُ بِأَصَابِعِہِ الثَّلاَثِ: الْإِبْھَامِ وَالَّتِيْ تَلِیْھَا، وَالْوُسْطٰی۔وَرَأَیْتُہٗ یَلْعَقُ أَصَابِعَہُ الثَّلاَثَ قَبْلَ أَنْ یَّمْسَحَھَا۔[4] سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی تین انگلیوں کے ساتھ کھانا کھاتے ہوئے دیکھا ہے۔انگوٹھا، اس کے قریب(شہادت)والی انگلی اور درمیانی(انگلی)اور میں نے دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھانے کے بعد پونچھنے سے پہلے اپنی تینوں انگلیاں چاٹتے تھے۔ (۹۳۸)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضى اللّٰه عنہ قَالَ:مَا أَکَلَ نَبِيُّ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم عَلٰی خِوَانٍ، وَلاَ فِيْ سُکُرُّجَۃٍ، وَلَا خُبِزَلَہٗ مُرَقَّقٌ۔قَالَ:فَقُلْتُ لِقَتَادَۃَ: فَعَلاَمَ کَانُوْا یَأْکُلُوْنَ؟ قَالَ:عَلٰی ھٰذِہِ السُّفَرِ۔صحیح[5]
[1] صحیح، أبوالشیخ ص۱۹۳ النسائي:۶۷۵۳ من حدیث عفان بہ ولہ شاھد عند مسلم:۱۰۲/۲۰۱۷۔ [2] صحیح، أبوالشیخ ص۱۹۴، مسلم، الأشربۃ باب استحباب لعق الأصابع والقصعۃ:۲۰۳۲ من حدیث أبي معاویۃ الضریر بہ۔[السنۃ:۲۸۷۴] [3] صحیح، الترمذي:۱۸۰۳ وفی الشمائل:۱۳۷ مسلم:۲۰۳۴ من حدیث حماد بن سلمۃ بہ۔ [4] ضعیف، أبوالشیخ ص۱۹۵ الطبراني فی الأوسط:۱۶۷۰ من حدیث عبدالمجید بہ وابن جریج صرح بالسماع عند ابن سعد:۳۸۰ ومحمد بن کعب ’’لم أعرفہ‘‘(مجمع الزوائد ۵/۲۸)وللحدیث شواھد۔ [5] صحیح، الترمذي:۱۷۸۸ وفی الشمائل:۱۴۶، البخاري :۵۳۸۶ من حدیث معاذ بن ھشام الدستوائي بہ۔[السنۃ:۲۸۳۷]