کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار - صفحہ 420
باب7: محسنِ انسانیت صلی اللہ علیہ وسلم کی جہادی زندگی نیزہ ، چھڑی اور عصائے پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم (۸۶۱)عَنْ أَبِيْ جُحَیْفَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:خَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم بِالْھَاجِرَۃِ إِلَی الْبَطْحَائِ، فَتَوَضَّأَ ثُمَّ صَلَّی الظُّھْرَ رَکْعَتَیْنِ، وَالْعَصْرَ، وَبَیْنَ یَدَیْہِ عَنَزَۃٌ۔صحیح[1] سیدنا ابوحجیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دوپہر کے وقت بطحاء تشریف لائے تو وضو کیا پھر آپ نے ظہر کی دو رکعتیں اور عصر کی دو رکعتیں پڑھیں۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے نیزہ(گڑا ہوا)تھا۔ (۸۶۲)عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ:کَانَ النَّبِيُّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یَغْدُوْ إِلَی الْمُصَلّٰی وَالْعَنَزَۃُ بَیْنَ یَدَیْہِ تُحْمَلُ، وَتُنْصَبُ بِالْمُصَلّٰی بَیْنَ یَدَیْہِ، فَیُصَلِّيْ إِلَیْھَا۔صحیح[2] سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم(عید کے دن)صبح [کے وقت] عیدگاہ جاتے۔آپ کے سامنے نیزہ لے جا کر عیدگاہ میں نصب کردیا جاتا تھا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس کی طرف(اسے سترہ بنا کر)نماز پڑھتے تھے۔ (۸۶۳)عَنِ ابْنِ عُمَرَ:اَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ إِذَا خَرَجَ یَوْمَ الْعِیْدِ؛ أَمَرَ بِالْحِرْبَۃِ فَتُوْضَعُ بَیْنَ یَدَیْہِ فَیُصَلِّيْ إِلَیْھَا وَالنَّاسُ وَرَآئَ ہٗ، وَکَانَ یَفْعَلُ ذٰلِکَ فِی السَّفَرِ فَمِنْ ثَمَّ اتَّخَذَھَا الْأُمَرَائُ۔صحیح[3]
[1] صحیح البخاري، المناقب باب صفۃ النبي صلی اللّٰہ علیہ وسلم :۳۵۵۳ مسلم: ۲۵۲، ۲۶۳/۵۰۳من حدیث شعبۃ بہ۔ [2] صحیح البخاري، صلاۃ العیدین باب حمل العنزۃ أوالحربۃ بین یدي الإمام:۹۷۳ انظر الحدیث الآتي۔ [3] صحیح البخاري، الصلٰوۃ باب سترۃ الإمام سترۃ من خلفہ:۴۹۴ مسلم:۵۰۱ من حدیث عبداللّٰہ بن نمیر بہ۔