کتاب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیل ونہار - صفحہ 411
(۸۴۲)عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ:جُعِلَ فِيْ قَبْرِ رَسُوْلِ اللّٰه صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَطِیْفَۃٌ حَمْرَائُ۔صحیح[1] سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر میں(آپ کا)سرخ جھالر دار کمبل رکھ دیا گیا۔ چادر اور چٹائی (۸۴۳)عَنْ مَیْمُوْنَۃَ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم کَانَ یُصَلِّيْ عَلَی الْخُمْرَۃِ۔صحیح[2] سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چادر پر نماز پڑھتے تھے۔ (۸۴۴)عَنْ عَائِشَۃَ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَالَ لَھَا:(( نَاوِلِیْنِی الْخُمْرَۃَ))۔فَقَالَتْ:إِنِّيْ حَائِضٌ قَالَ:(( إِنَّہَا لَیْسَتْ فِيْ یَدِکِ))۔صحیح[3] سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے کہا مجھے چادر دے دو۔تو میں نے کہا: میں حائضہ ہوں۔آپ نے فرمایا: تمھارے ہاتھ میں تو حیض نہیں ہے۔ (۸۴۵)عَنْ أَبِيْ سَعِیْدٍ الْخُدْرِيِّ رضی اللّٰہ عنہ:أَنَّ النَّبِيَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم صَلّٰی عَلٰی حَصِیْرٍ۔صحیح[4] سیدنا ابوسعید الخدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم چٹائی پر نمازپڑھتے تھے۔ (۸۴۶)عَنِ الْمُغِیْرَۃِ بْنِ شُعْبَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ:کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم یُصَلِّيْ عَلَی الْحَصِیْرِ، وَالْفَرْوَۃِ الْمَدْبُوْغَۃِ۔[5] سیدنا مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم چٹائی اور دباغت شدہ بال دار چمڑے پر نماز پڑھاکرتے تھے۔ (۸۴۷)عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ رضی اللّٰہ عنہ :أَنَّ جَدَّتَہٗ مُلَیْکَۃَ دَعَتْ رَسُوْلَ اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم لِطَعَامٍ صَنَعَتْہُ، [6]
[1] صحیح مسلم، الجنائز باب جعل القطیفۃ فی القبر:۹۶۷۔ [2] صحیح، علي بن الجعد:۲۴۶۵، البخاري :۳۸۱ من حدیث سلیمان الشیباني بہ۔[السنۃ:۵۲۸] [3] صحیح مسلم:۲۹۸ من حدیث الأعمش بہ۔[السنۃ:۳۲۰ ] [4] صحیح مسلم :۶۶۱، ۵۱۹ من حدیث أبي معاویۃ الضریر بہ۔[السنۃ:۵۳۰] [5] ضعیف، أبوداود:۶۵۹، یونس بن الحارث ضعفہ الجمھور وفی السند انقطاع ومع ذلک صححہ ابن خزیمۃ :۱۰۰۶۔[السنۃ:۵۳۱] [6] متفق علیہ، مالک(۱/۱۵۳ وروایۃ أبي مصعب:۴۰۶)البخاري :۸۶۰ ومسلم: ۶۵۸ من حدیث مالک بہ۔[السنۃ:۸۲۸]